مقبوضہ جموں وکشمیر: شادی کی تقریب میں فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ ناکام

جموں میں شادی کی تقریب کے دوران سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ پر فائرنگ، فاروق عبداللہ بال بال بچ گئے۔ حملہ آور کمل سنگھ جموال گرفتار
جموں میں شادی کی تقریب کے دوران سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ پر فائرنگ، فاروق عبداللہ بال بال بچ گئے۔ حملہ آور کمل سنگھ جموال گرفتار

جموں میں شادی کی تقریب میں فاروق عبداللہ پر فائرنگ کا واقعہ۔ نائب وزیر اعلیٰ سریندر چوہدری بھی موجود تھے۔ حملہ آور کمل سنگھ جموال گرفتار

March 12, 2026

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ بدھ کی شام ایک شادی کی تقریب کے دوران قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ واقعے کے وقت مقبوضہ جموں و کشمیر کے موجودہ نائب وزیراعلیٰ سریندر چودھری بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

حملے کا پس منظر

یہ افسوسناک واقعہ جموں کے علاقے گریٹر کیلاش کے شادی ہال ’رائل پارک‘ میں پیش آیا۔ واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پستول تھامے فاروق عبداللہ کے انتہائی قریب پہنچ جاتا ہے، جس کے فوراً بعد وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں اور حاضرین نے حملہ آور کو قابو کر لیا۔

پولیس کی کاروائی

جموں و کشمیر پولیس نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتلانہ حملے کو ناکام بنا دیا اور ملزم کمل سنگھ جموال کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے محرکات اور ممکنہ سہولت کاروں کا تعین کیا جا سکے

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *