وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خصوصی خط کونسل کی صدر کے حوالے کر دیا ہے۔

June 19, 2026

امریکہ نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے متعدد افراد اور کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر کے ان کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

June 19, 2026

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش، میرواعظ عمر فاروق کی عالمی برادری پر تنقید

خود کو عوامی نمائندے کہنے والے سیاسی رہنما اس معاملے پر خاموش ہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھائیں
میر واعظ فاروقی کا مشرق وسطی کی صورتحال پر بیان

میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں

March 15, 2026

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور اس سے خطہ ایک خطرناک صورتحال کی طرف بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک آزاد ملک پر حملے کے دوران شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور معصوم جانیں ضائع ہو رہی ہیں جبکہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے اس جارحیت کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

میرواعظ عمر فاروق نے جامع مسجد سرینگر پر عائد پابندیوں پر بھی شدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ وادی کی مرکزی عبادت گاہ تک لوگوں کی رسائی کو بار بار روکا جا رہا ہے، یہاں تک کہ اہم مواقع پر بھی مسجد کو بند کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خود کو عوامی نمائندے کہنے والے سیاسی رہنما اس معاملے پر خاموش ہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھائیں۔

اس سے قبل میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں مسجد بلال کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رمضان المبارک میں تجارت اور کاروبار میں دیانت داری اور انصاف کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام حلال ذرائع سے تجارت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ایماندار تاجر کو بلند مقام عطا کرتا ہے۔

دیکھئیے:مقبوضہ جموں وکشمیر: شادی کی تقریب میں فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ ناکام

متعلقہ مضامین

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *