افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے ہسپتال میں زخمی دہشت گردوں کے انٹرویو کی کوشش پر افغان ٹائمز کے دو صحافیوں کو طالبان نے تشدد کے بعد اغوا کر لیا۔

September 25, 2026

مشیر داخلہ بلوچستان بابر یوسف زئی کا کہنا ہے کہ رقبے کی وسعت کے باعث کوئٹہ سے دور دراز اضلاع کے مسائل حل کرنا ممکن نہیں، نئے صوبوں پر سب متفق ہیں۔

September 25, 2026

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر مؤخر کرنے کے اقدام نے خطے میں پانی کی تقسیم اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

September 25, 2026

ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی لہر تیز ہو گئی، سندھ اور بلوچستان کے بعد ہزارہ ڈویژن کے شہریوں نے بھی الگ صوبے کا بھرپور مطالبہ کر دیا۔

September 25, 2026

جامعہ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے افغان طالبان کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف عملاً جنگ لڑ رہے ہیں۔

September 25, 2026

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

پاک افغان کشیدگی میں چین متحرک، ثالثی کی کوششیں تیز

چین دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی رابطے بڑھا رہا ہے
چین کا پاکستان اور افغان جنگ میں ثالثی کا کردار

افغانستان سے متعلق امور پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ اور سہ فریقی فریم ورک میں زیر بحث رہتے ہیں اور دونوں ممالک اس معاملے پر قریبی ہم آہنگی رکھتے ہیں

March 15, 2026

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران چین دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں متحرک ہو گیا ہے، تاہم دونوں جانب سے حملوں کے دعوے بھی سامنے آ رہے ہیں۔

افغان وزارت دفاع نے جمعے کی شب دعویٰ کیا کہ اسلام آباد کے قریب حمزہ کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان میں کابل، قندھار اور دیگر مقامات پر مجموعی طور پر 70 ٹھکانوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب چین دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی رابطے بڑھا رہا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر پاکستان اور چین کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق افغانستان سے متعلق امور پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ اور سہ فریقی فریم ورک میں زیر بحث رہتے ہیں اور دونوں ممالک اس معاملے پر قریبی ہم آہنگی رکھتے ہیں۔

چند روز قبل چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور کابل میں چینی سفیر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات بھی کی تھی۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق نمائندہ خصوصی اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے سرگرم ہیں جبکہ بیجنگ کا کہنا ہے کہ فوری مقصد لڑائی کو مزید پھیلنے سے روکنا اور دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔

دیکھئیے:چینی وزیر خارجہ کا امیر متقی اور اسحاق ڈار سے رابطہ، اختلافات مذاکرات سے حل کرنے پر زور

متعلقہ مضامین

افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے ہسپتال میں زخمی دہشت گردوں کے انٹرویو کی کوشش پر افغان ٹائمز کے دو صحافیوں کو طالبان نے تشدد کے بعد اغوا کر لیا۔

September 25, 2026

مشیر داخلہ بلوچستان بابر یوسف زئی کا کہنا ہے کہ رقبے کی وسعت کے باعث کوئٹہ سے دور دراز اضلاع کے مسائل حل کرنا ممکن نہیں، نئے صوبوں پر سب متفق ہیں۔

September 25, 2026

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر مؤخر کرنے کے اقدام نے خطے میں پانی کی تقسیم اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

September 25, 2026

ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی لہر تیز ہو گئی، سندھ اور بلوچستان کے بعد ہزارہ ڈویژن کے شہریوں نے بھی الگ صوبے کا بھرپور مطالبہ کر دیا۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *