اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باوجود پاک ایران تجارت بلا تعطل جاری

جنگ کے سائے میں پاک ایران تجارتی مشن بحال؛ سفیرِ پاکستان مدثر علی ٹیپو نے زمینی سرحدوں اور گرین چینلز کے فعال ہونے کی تصدیق کر دی
جنگ کے سائے میں پاک ایران تجارتی مشن بحال؛ سفیرِ پاکستان مدثر علی ٹیپو نے زمینی سرحدوں اور گرین چینلز کے فعال ہونے کی تصدیق کر دی

سفیرِ پاکستان مدثر علی ٹیپو نے مشکل حالات میں پاکستان کو تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کی مکمل سہولیات دینے پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے

March 17, 2026

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باوجود پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر علی ٹیپو نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کی زمینی سرحدیں معمول کے مطابق فعال ہیں اور تجارتی سامان کی نقل و حمل کے لیے گرین چینلز مکمل سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

تجارتی سرگرمیاں

ایران میں پاکستانی سفیر مدثر علی ٹیپو نے اپنے ایک خصوصی بیان میں ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان مشکل حالات میں پاکستان کو تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرحدی مقامات پر قائم گرین چینلز دونوں جانب اشیاء کی تیز تر ترسیل میں انتہائی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانہ تجارتی سہولت کاری کے لیے دونوں ممالک کے سرکاری اور نجی شعبوں سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ معاشی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

رجسٹریشن کی اپیل

دوسری جانب ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر سفیرِ پاکستان نے وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کو فوری رجسٹریشن کی ہدایت کی ہے۔ خاص طور پر قم میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفارتخانے میں اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں تاکہ ان کی وطن واپسی کے منصوبے کو بلا تاخیر مکمل کیا جا سکے۔ سفیر کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے بعد شہریوں کی بحفاظت واپسی کے انتظامات فوری طور پر کیے جائیں گے۔

ایران کے سفر سے گریز کی ہدایت

موجودہ سکیورٹی حالات کے پیشِ نظر پاکستان کے دفترِ خارجہ نے شہریوں کے لیے ایک باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں انہیں ایران کے ہر قسم کے سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایران میں پہلے سے مقیم پاکستانیوں کو احتیاط برتنے، غیر ضروری نقل و حرکت سے بچنے اور چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دفترِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ شہری پاکستانی سفارتی مشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں، جس کے لیے ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *