اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

کسی غیر ملکی واقعے کی آڑ میں پاکستان میں تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل کا علمائے تشیع سے خطاب

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علمائے تشیع سے ملاقات میں قومی اتحاد، آپریشن ’غضب للحق‘ کے اہداف اور سرحد پار دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے سخت مؤقف کا اعادہ کیا ہے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علمائے تشیع سے ملاقات میں قومی اتحاد، آپریشن ’غضب للحق‘ کے اہداف اور سرحد پار دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے سخت مؤقف کا اعادہ کیا ہے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی راولپنڈی میں علمائے تشیع سے اہم ملاقات۔ قومی سلامتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر گفتگو

March 19, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے جید علمائے کرام سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں قومی سلامتی، معاشرتی ہم آہنگی اور موجودہ علاقائی صورتحال میں علمائے کرام کے کلیدی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے معاشرے میں اتحاد اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے علما کی خدمات کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ وہ غلط معلومات اور فرقہ وارانہ بیانیے کے ذریعے پھیلائے جانے والے عدم استحکام کا مؤثر مقابلہ کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بیرونی حمایت یافتہ عناصر ملک میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہیں صرف قومی اتحاد کے ذریعے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے علما پر زور دیا کہ وہ انتہا پسندی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں اور مذہبی جذبات کو کسی بھی صورت تشدد کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

غضب للحق اور افغان سرزمین کا استعمال

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے آپریشن ’غضبُ اللحق‘ کا حوالہ دیتے ہوئے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے افغان طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورکس کو، وہ جہاں کہیں بھی ہوں، انٹیلی جنس پر مبنی مؤثر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا۔

فعال سفارت کاری اور علاقائی امن

فیلڈ مارشل نے شرکا کو آگاہ کیا کہ پاکستان خطے میں جاری حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے فعال سفارت کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ کسی دوسرے ملک (ایران یا خلیجی ممالک) میں پیش آنے والے واقعات کی بنیاد پر پاکستان کے اندر تشدد یا بے امنی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو رکوانے کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے اہم عالمی کردار ادا کیا ہے۔

علمائے کرام کا اظہارِ یکجہتی

ملاقات میں شریک علمائے کرام نے ملک میں امن و استحکام کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مذہب کے نام پر ہونے والے ہر قسم کے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ علما نے امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ منبر و محراب کے ذریعے قومی اتحاد کا پیغام عام کریں گے۔

متعلقہ مضامین

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *