ضلع کرم میں سکیورٹی آپریشن کے دوران افغان نژاد عسکریت پسند ڈاکٹر عبیداللہ سعید بدری ساتھیوں سمیت مارا گیا، جس سے سرحد پار دہشت گردی کے روابط کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

September 21, 2026

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

ایران نے امریکہ سے مذاکرات کیلئے تین شرائط پیش کردیں، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرانے میں مدد کی پیشکش بھی کردی۔

September 20, 2026

ترکش فیشن انفلوئنسر عائشہ گل ایراسلان کی پراسرار موت، تحقیقات جاری

عائشہ گل ایراسلان سوشل میڈیا پر ایک معروف فیشن انفلوئنسر تھیں اور ان کے لاکھوں فالوورز تھے، جبکہ وہ ترک فیشن شوز میں بھی حصہ لے چکی تھیں
عائشہ گل ایراسلان کی پر اسرار موت

عائشہ گل کو استنبول کے علاقے کاغیتھانے میں واقع ان کی رہائش گاہ سے بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ اہلخانہ نے رابطہ نہ ہونے پر حکام کو اطلاع دی

March 19, 2026

استنبول: ترکیہ کی 27 سالہ معروف فیشن انفلوئنسر عائشہ گل ایراسلان کی اچانک اور پراسرار موت نے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا، جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق عائشہ گل کو استنبول کے علاقے کاغیتھانے میں واقع ان کی رہائش گاہ سے بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ اہلخانہ نے رابطہ نہ ہونے پر حکام کو اطلاع دی، جس پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔

واقعے کے بعد پولیس اور پراسیکیوٹر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جبکہ لاش کو فرانزک تجزیے کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

تحقیقات کے دوران عمارت کی سکیورٹی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں ایک شخص کو ان کے گھر میں داخل ہوتے اور کچھ دیر بعد باہر نکلتے دیکھا گیا۔ پولیس نے مذکورہ شخص سے پوچھ گچھ کی تاہم بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا، جبکہ اس کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ واقعے کے وقت موقع پر موجود نہیں تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی قسم کی بدفعلی کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم کیس کو مشکوک قرار دے کر تحقیقات جاری رکھی گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عائشہ گل حال ہی میں بیرون ملک سفر سے واپس آئی تھیں۔

عائشہ گل ایراسلان سوشل میڈیا پر ایک معروف فیشن انفلوئنسر تھیں اور ان کے لاکھوں فالوورز تھے، جبکہ وہ ترک فیشن شوز میں بھی حصہ لے چکی تھیں۔

دیکھئیے:کنگنا رناوت کی نورا فتحی کے گانے پر تنقید، گانے کو فحاشی کی انتہا قرار دے دیا

متعلقہ مضامین

ضلع کرم میں سکیورٹی آپریشن کے دوران افغان نژاد عسکریت پسند ڈاکٹر عبیداللہ سعید بدری ساتھیوں سمیت مارا گیا، جس سے سرحد پار دہشت گردی کے روابط کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

September 21, 2026

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *