ایران کے ڈیاگو گارشیا اور اسرائیل پر بیک وقت میزائل حملے

ایران نے چار ہزار کلومیٹر دور بحرِ ہند میں امریکی و برطانوی فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا کر اپنی جنگی طاقت کا لوہا منوا لیا، جبکہ اسرائیل پر بھی میزائل حملوں میں بھاری نقصان کا دعویٰ کیا گیا ہے
ایران نے چار ہزار کلومیٹر دور بحرِ ہند میں امریکی و برطانوی فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا کر اپنی جنگی طاقت کا لوہا منوا لیا، جبکہ اسرائیل پر بھی میزائل حملوں میں بھاری نقصان کا دعویٰ کیا گیا ہے

ایران کی جانب سے ڈیاگو گارشیا میں امریکی و برطانوی اڈے پر میزائل حملہ۔ اسرائیل پر میزائلوں کی برسات، ایف سولہ طیارہ گرانے کا دعویٰ۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے متعدد ڈرونز مار گرانے کی رپورٹ

March 22, 2026

ایران نے اپنی جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار چار ہزار کلومیٹر دور ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر دشمن کو حیران کر دیا ہے۔ ایرانی افواج نے بحرِ ہند میں واقع جزیرے ڈیاگو گارشیا پر امریکہ اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغ دیے، جو تہران کی جانب سے طویل ترین فاصلے پر کی گئی بڑی فوجی کاروائی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس کارروائی کے ساتھ ساتھ اسرائیل پر بھی میزائلوں کی برسات کی گئی ہے۔ وسطی اسرائیل میں متعدد ایرانی میزائل اپنے اہداف پر لگے، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایران نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس کی کاروائی کے دوران اسرائیل کا ایک ایف سولہ جنگی طیارہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے اپنی فضائی حدود میں مزید کئی میزائل اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔ ایران کی اس اچانک اور وسیع پیمانے پر کی گئی کارروائی نے خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کر دیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *