نئی دہلی: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات بھارت تک پہنچ گئے، جہاں گیس کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہونے کے باعث بحران پیدا ہو گیا ہے اور متعدد ریسٹورنٹس بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔
برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کے مطابق بھارت میں گیس کی قیمتیں غیر معمولی حد تک بڑھ چکی ہیں، جس کے نتیجے میں گیس پر انحصار کرنے والے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی علاقوں میں ریسٹورنٹس گیس کی عدم دستیابی کے باعث بند ہو چکے ہیں، جبکہ کھاد فیکٹریاں اور دیگر صنعتی یونٹس بھی اپنی سرگرمیاں محدود یا معطل کرنے پر مجبور ہیں۔
ذرائع کے مطابق مختلف شہروں میں شہری گیس سلنڈر کے حصول کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے ہیں، جس سے بحران کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر توانائی بحران اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال نے بھارت جیسے بڑے درآمدی ملک کو براہ راست متاثر کیا ہے، جس کے اثرات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے
دیکھئیے:بھارت-اسرائیل تعلقات اور پاکستان؛ خطے میں نئی سفارتی صف بندی جاری؟