ایران وفد کی پاکستان آمد کا دعویٰ جھوٹا، سوشل میڈیا پروپیگنڈا بے نقاب

رپورٹس کے مطابق ایران نے پاکستان کے وقت کے مطابق رات 9 بج کر 11 منٹ پر اسرائیل پر میزائل حملوں کی نئی لہر شروع کی، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
ایرانی وفد کا پاکستان کا دورہ جھوٹی خبر

اکاؤنٹ نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کسی قسم کے پس پردہ مذاکرات پاکستان میں ہو رہے ہیں، تاہم اس دعوے کی کوئی مصدقہ بنیاد موجود نہیں۔

March 24, 2026

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ایرانی وفد کے طیارے کی اسلام آباد آمد سے متعلق دعوے کو فیک نیوز قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ یہ معلومات ایک ایسے اکاؤنٹ سے پھیلائی گئیں جو خود کو ایرانی ظاہر کرتا ہے لیکن یورپ سے آپریٹ ہو رہا ہے اور اسرائیلی مفادات سے منسلک بتایا جا رہا ہے۔

فیکٹ چیکنگ ذرائع کے مطابق اس اکاؤنٹ نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کسی قسم کے پس پردہ مذاکرات پاکستان میں ہو رہے ہیں، تاہم اس دعوے کی کوئی مصدقہ بنیاد موجود نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نہ تو کسی ایرانی وفد کی پاکستان آمد ہوئی ہے اور نہ ہی ایران اور اسرائیل کے درمیان اس حوالے سے کوئی بات چیت جاری ہے۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق ایران نے پاکستان کے وقت کے مطابق رات 9 بج کر 11 منٹ پر اسرائیل پر میزائل حملوں کی نئی لہر شروع کی، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سوشل میڈیا پر اس نوعیت کے جعلی بیانیے کا مقصد عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا اور غلط تاثر پیدا کرنا ہوتا ہے، اس لیے ایسی معلومات کی تصدیق انتہائی ضروری ہے

دیکھئیے:پرانی تصویر سے نئے پروپیگنڈا کی کوشش بے نقاب: طالبان ترجمان کے دعوے مسترد

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *