امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

ٹرمپ کے بیانات متضاد، اسرائیل کے عزائم خطرناک، فرقہ واریت کا خاتمہ اور ریاستی رٹ کا قیام ضروری ہے؛ عامر خاکوانی

انہوں نے داخلی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی علماء سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر چلنے والا پروپیگنڈا بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں کسی کو بھی بیرونی ایجنڈا چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ریاست کے اندر ریاست بنانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔
ٹرمپ کے بیانات متضاد، اسرائیل کے عزائم خطرناک، فرقہ واریت کا خاتمہ اور ریاستی رٹ کا قیام ضروری ہے؛ عامر خاکوانی

یہ گفتگو انہوں نے ایچ ٹی این اردو کے پلیٹ فارم پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر منعقدہ اسپیس سیشن کے دوران کی۔

March 25, 2026

سینئر تجزیہ کار عامر خاکوانی نے کہا ہے کہ عالمی اور علاقائی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور ایسے میں پاکستان کا کردار نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں واضح تضاد پایا جاتا ہے جو ان کی غیر واضح اور غیر مستقل پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ اسرائیل ایران کے خلاف محض جنگ بندی نہیں بلکہ اس کو مکمل طور پر کمزور یا ختم کرنے کے عزائم رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کسی بھی براہ راست جنگ کے اثرات پورے خطے کے لیے نہایت خطرناک ثابت ہوں گے، اس لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے۔

عامر خاکوانی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی میڈیا بھی ان اقدامات کو مثبت انداز میں دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ پاکستان ایران کے معاملات کو بہتر طور پر سمجھتا ہے، جبکہ پاکستان نے امریکہ کو بھی مذاکرات کی جانب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنے داخلی اور خارجی معاملات خود طے کرنے کا حق حاصل ہے اور کسی بھی بیرونی مداخلت سے گریز کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے داخلی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی علماء سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر چلنے والا پروپیگنڈا بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں کسی کو بھی بیرونی ایجنڈا چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ریاست کے اندر ریاست بنانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ فرقہ واریت کا خاتمہ ریاست کی سالمیت کے لیے ناگزیر ہے اور قومی اتحاد کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

عامر خاکوانی نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو اپنی بقا اور استحکام کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط داخلی استحکام کے بغیر نہ تو سفارتی کامیابیاں ممکن ہیں اور نہ ہی علاقائی سطح پر مؤثر کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

یہ گفتگو انہوں نے ایچ ٹی این اردو کے پلیٹ فارم پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر منعقدہ اسپیس سیشن کے دوران کی۔

دیکھیے: پاکستان رواں ہفتے امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات کی میزبانی کر سکتا ہے: مائیکل کوگلمین

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *