خوست میں طالبان کمانڈروں کی جانب سے خواتین کی مبینہ بے حرمتی اور فوجی عدالت کی طرف سے متاثرہ خاندان کو دھمکیوں نے افغان نظامِ انصاف کو بے نقاب کر دیا ہے۔

July 5, 2026

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں پاکستانی وفد کی شرکت کو ماہرین نے اسلام آباد کی متوازن خارجہ پالیسی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

July 4, 2026

افغانستان میں طالبان کی پابندیوں کے بعد لڑکیوں کے لیے آن لائن تعلیم ہی واحد راستہ تھی، مگر غربت اور انٹرنیٹ کی کمی بڑی رکاوٹ بن گئی ہیں۔

July 3, 2026

بلوچستان کے ضلع ژوب میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 40 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

July 3, 2026

امریکہ نے افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر پاکستان کے فضائی حملوں کو شہریوں اور سرزمین کے دفاع کا جائز حق قرار دے دیا۔

July 3, 2026

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کر دیا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

July 3, 2026

قندوز میں طالبان کی گاڑی پر حملہ: دو طالبان ہلاک اور ایک زخمی، افغانستان آزادی محاذ نے ذمہ داری قبول کر لی

قندوز میں ‘افغانستان آزادی محاذ’ کے جنگجوؤں نے طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ حملہ قندوز۔ خان آباد شاہراہ پر پانچویں سکیورٹی زون میں کیا گیا
قندوز میں 'افغانستان آزادی محاذ' کے جنگجوؤں نے طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ حملہ قندوز۔ خان آباد شاہراہ پر پانچویں سکیورٹی زون میں کیا گیا

افغانستان کے صوبہ قندوز میں طالبان اہلکاروں پر خطرناک حملہ۔ طالبان مخلاف مسلح گروہ 'افغانستان آزادی محاذ' نے حملے کی ذمہ قبول کرلی

March 27, 2026

افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کی ایک سکیورٹی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں دو طالبان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان مخالف مسلح گروہ افغانستان آزادی محاذ(جبھہ آزادی افغانستان) نے قبول کر لی ہے، جو ملل کے مختلف حصوں میں طالبان اہلکاروں کے خلاف کاروائیاں تیز کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کاروائی جمعرات کی شام تقریباً 7 بجے کندز-خان آباد شاہراہ پر عمل میں لائی گئی۔ حملہ آوروں نے شہر کندز کے پانچویں سکیورٹی زون میں طالبان جنگجوؤں کو لے جانے والی ایک ‘رینجر’ گاڑی کو نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ یا فائرنگ اتنی شدید تھی کہ گاڑی میں سوار دو طالبان اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک ملیشیا اہلکار شدید زخمی ہوا جسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

‘آزادی محاذ’ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں

‘افغانستان آزادی محاذ’ نے اس حملے کے فوراً بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے منصوبہ بندی کے تحت طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حالیہ چند ماہ کے دوران شمالی افغانستان، بالخصوص قندوز اور تخار کے علاقوں میں اس گروہ کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان کے لیے اندرونی مزاحمت اور گوریلا طرز کے حملے سیکیورٹی کے حوالے سے ایک بڑا چیلنج بنتے جا رہے ہیں۔

طالبان کا ردِعمل اور علاقائی صورتحال

طالبان حکام کی جانب سے تاحال مذکورہ واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ماضی میں ایسے واقعات کے بعد طالبان فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے۔ شاہراہوں پر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے ان واقعات نے دور دراز سفر کرنے والے مسافروں میں بھی تشویش پیدا کر دی ہے۔

دیکھیے: بھارت کی جارحانہ پالیسی بے نقاب، لندن میں صحافی صفینہ خان کو قتل کی سنگین دھمکیاں

متعلقہ مضامین

خوست میں طالبان کمانڈروں کی جانب سے خواتین کی مبینہ بے حرمتی اور فوجی عدالت کی طرف سے متاثرہ خاندان کو دھمکیوں نے افغان نظامِ انصاف کو بے نقاب کر دیا ہے۔

July 5, 2026

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں پاکستانی وفد کی شرکت کو ماہرین نے اسلام آباد کی متوازن خارجہ پالیسی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

July 4, 2026

افغانستان میں طالبان کی پابندیوں کے بعد لڑکیوں کے لیے آن لائن تعلیم ہی واحد راستہ تھی، مگر غربت اور انٹرنیٹ کی کمی بڑی رکاوٹ بن گئی ہیں۔

July 3, 2026

بلوچستان کے ضلع ژوب میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 40 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

July 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *