"> آبنائے ہرمز میں پاکستانی بحری سرگرمیوں کو بڑا ریلیف، ایران نے مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی: اسحاق ڈار - HTN Urdu آبنائے ہرمز میں پاکستانی بحری سرگرمیوں کو بڑا ریلیف، ایران نے مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی: اسحاق ڈار
مددگار یا مکار؟ ایجوکیشن کنسلٹنٹ یا فراڈ کا ماہر؟

مددگار یا مکار؟

بیرونِ ملک تعلیم کا خواب دھوکے میں نہ بدلنے دیں۔ ایجنٹ کے دعووں، فیس اور داخلے کی تصدیق کرکے اپنے مستقبل اور رقم کو محفوظ بنائیں۔

آبنائے ہرمز میں پاکستانی بحری سرگرمیوں کو بڑا ریلیف، ایران نے مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی: اسحاق ڈار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسحاق ڈار کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر ری ٹویٹ کیا، جسے عالمی سطح پر اس اقدام کی اہمیت اور پذیرائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے آبنائے ہرمز سے پاکستانی جہاز گزرنے پر ٹویٹ کیا

روزانہ دو پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے گزریں گے، جو نہ صرف تجارتی سرگرمیوں کیلئے بڑا ریلیف ہے بلکہ خطے میں استحکام کیلئے بھی مثبت اشارہ ہے

March 29, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے، جسے خطے میں اعتماد سازی اور امن کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ روزانہ دو پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے گزریں گے، جو نہ صرف تجارتی سرگرمیوں کیلئے بڑا ریلیف ہے بلکہ خطے میں استحکام کیلئے بھی مثبت اشارہ ہے۔

انہوں نے اس اقدام کو ایران کی جانب سے ایک تعمیری اور قابلِ ستائش پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ امن کے قیام اور کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسے اعتماد سازی کے اقدامات خطے میں استحکام کو فروغ دیتے ہیں اور یہی سفارتکاری اور مذاکرات کا راستہ آگے بڑھنے کا واحد مؤثر ذریعہ ہے۔

اہم پیشرفت یہ بھی سامنے آئی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسحاق ڈار کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر ری ٹویٹ کیا، جسے عالمی سطح پر اس اقدام کی اہمیت اور پذیرائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز جیسے اہم عالمی بحری راستے میں پاکستانی جہازوں کیلئے سہولتیں بڑھنا نہ صرف معاشی لحاظ سے اہم ہے بلکہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

دیکھئیے:پاکستان کی قیادت میں چار فریقی تاریخی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا؛ ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے

متعلقہ مضامین

بیرونِ ملک تعلیم کا خواب دھوکے میں نہ بدلنے دیں۔ ایجنٹ کے دعووں، فیس اور داخلے کی تصدیق کرکے اپنے مستقبل اور رقم کو محفوظ بنائیں۔

October 17, 2026

جنرل سید عامر رضا نے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرحد پار دراندازی برداشت نہیں کرے گا اور ملکی دفاع کے لیے تیار ہے۔

October 17, 2026

چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *