"> وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترکی اور مصر کے وزرائےِ خارجہ سے ملاقات: ’پاکستان ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا‘ - HTN Urdu

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترکی اور مصر کے وزرائےِ خارجہ سے ملاقات: ’پاکستان ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا‘

اس ملاقات کے دوران نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ بھی موجود تھے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترکی اور مصر کے وزرائےِ خارجہ سے ملاقات: ’پاکستان ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا‘

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے اس مشکل وقت میں وزیرِاعظم، نائب وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

March 29, 2026

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

انھوں نے یہ بات ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران کہی۔

وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ترکی کے وزیرِ خارجہ حکان فدان اور مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے اتوار کے روز وزیرِاعظم ہاؤس میں وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ بھی موجود تھے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے دونوں وزرائے خارجہ کو پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ایران سمیت متعدد برادر مسلم ممالک میں جاری کشیدگی کے نتیجے میں قیمتی جانوں، معیشت اور املاک کا بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کشیدگی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔

انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو مشرقِ وسطیٰ میں جاری صورتحال پر اپنے اپنے ممالک کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے اس مشکل وقت میں وزیرِاعظم، نائب وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جنرل سید عامر رضا نے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرحد پار دراندازی برداشت نہیں کرے گا اور ملکی دفاع کے لیے تیار ہے۔

October 17, 2026

چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *