وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ایرانی بارودی سرنگوں سے پاک کرنے اور اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 11, 2026

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

چین کا اسلام آباد پر اعتماد؛ مشرقِ وسطیٰ تنازع کے حل میں پاکستان کی کوششیں ناگزیر قرار

چین کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے
چین کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے

چینی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ بیجنگ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ چین، پاکستان کے ثالثی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

March 31, 2026

چین نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات کے حل اور امریکہ و ایران کے مابین فاصلے کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی کھل کر حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ پیر کے روز بیجنگ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین، پاکستان کی ان تمام کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو وہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کر رہا ہے۔

چینی ترجمان نے علاقائی استحکام کے لیے اسلام آباد کے متحرک کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صورتحال میں نرمی لانے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ چین اس مؤقف کی مکمل تائید کرتا ہے کہ پاکستان اپنا ثالثی کردار جاری رکھے تاکہ خطے کو کسی بڑے بحران سے بچایا جا سکے۔ ماؤ ننگ کا کہنا تھا کہ بیجنگ، پاکستان کی ان مخلصانہ کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے جن کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کا قیام اور عالمی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کے سفارتی کردار کی یہ تائید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال نہایت نازک ہے اور عالمی طاقتیں کسی ایسے قابلِ قبول حل کی تلاش میں ہیں جو خطے میں جنگ کے بادلوں کو چھٹ چھٹا سکے۔ چین کا یہ بیان نہ صرف پاکستان کی سفارتی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ عالمی امن کے لیے بیجنگ اور اسلام آباد ایک ہی صفحے پر موجود ہیں۔

دیکھیے: امتِ مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ایران امریکہ مذاکرات کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ہوگا؛ اسحاق ڈار

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ایرانی بارودی سرنگوں سے پاک کرنے اور اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 11, 2026

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *