امریکہ اور ایران نے کشیدگی ختم کرنے کے لیے تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت آبنائے ہرمز کو فوری کھولا جائے گا۔

June 18, 2026

چینی وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے یوکرین اور غزہ جیسے تنازعات کا سیاسی حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

June 17, 2026

بھارتی جریدے کے مطابق مودی حکومت کی انتہا پسند ہندوتوا پالیسیوں اور حامیوں کے غیر ذمہ دارانہ رویوں کے باعث مغرب میں مقیم بھارتیوں کو ہندوفوبیا کا سامنا ہے۔

June 17, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتیں کم ہونے پر عوام کو مکمل ریلیف دیا جائے گا، جبکہ خسارے میں چلنے والے سرکاری ادارے بند کیے جا رہے ہیں۔

June 17, 2026

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے کہا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ میں بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کی بلیک لسٹنگ کے لیے پاکستان اور چین کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرے۔

June 17, 2026

امریکی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ کے باعث پاکستان اور خطے کی سکیورٹی پر دباؤ میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔

June 17, 2026

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر سوالات شدت اختیار کر گئے: شوکت نواز میر پر تنقید، عوامی حقوق یا مفاداتی سیاست؟ مبصرین نے بیانیے پر سوال اٹھا دیے

تجزیہ کاروں کے مطابق مسلسل الزامات، اشتعال انگیزی اور نئے تنازعات پیدا کرنے کا عمل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ تحریک عوامی مسائل کے حل سے زیادہ سیاسی فائدے کے حصول پر مرکوز ہو چکی ہے۔
شوکت نواز میر پر تنقید

اگر مطالبات تسلیم ہو جائیں تو نئی تحریک کیوں شروع کر دی جاتی ہے؟ یہ عمل عوامی مسائل کے حل کے لئے نہیں بلکہ اپنا دباؤ برقرار رکھنے کی طرف نشاندہی کرتا ہے

March 31, 2026

اسلام آباد: شوکت نواز میر اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے گرد گھومتا بیانیہ اب شدید سوالات کی زد میں آ گیا ہے، جہاں بظاہر عوامی حقوق کے نام پر چلنے والی تحریک کو مفاداتی سیاست اور اثر و رسوخ کے حصول کا ذریعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق JAAC کا پلیٹ فارم خود ایک بڑا سوال بن چکا ہے کہ کیا یہ واقعی عوامی مفاد کا ترجمان ہے یا ذاتی اثر و رسوخ کا ذریعہ؟ کیونکہ بارہا دیکھا گیا ہے کہ جیسے ہی حکومتی سطح پر مطالبات تسلیم ہونے لگتے ہیں، فوری طور پر نئے تنازعات کھڑے کر دیے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طرزِ عمل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم ہو جائیں تو نئی تحریک کیوں شروع کر دی جاتی ہے؟ یہ عمل عوامی مسائل کے حل کے لئے نہیں بلکہ اپنا دباؤ برقرار رکھنے کی طرف نشاندہی کرتا ہے، جو ایک منظم حکمتِ عملی کی طرف اشارہ کرتا ہے

سیاسی حلقوں کے مطابق شوکت نواز میر کی قیادت میں JAAC مسلسل ریاستی اداروں پر تنقید اور اشتعال انگیز بیانیہ اختیار کیے ہوئے ہے، جس پر ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اصلاح کی کوشش کم اور اثر و رسوخ بڑھانے کی حکمتِ عملی زیادہ ہے

سوشل میڈیا پر بھی JAAC کی سرگرمیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جہاں مبصرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا مہمات کے ذریعے بیانیہ سازی، عوامی شعور کے لئے نہیں بلکہ نوجوانوں کو جذباتی انداز میں متحرک کر کے ایک خاص بیانیہ مسلط کرنے کے لئے کی جا رہی ہے۔

مزید برآں، ناقدین کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کو بنیاد بنا کر طاقت کے ایوانوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مسلسل الزامات، اشتعال انگیزی اور نئے تنازعات پیدا کرنے کا عمل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ تحریک عوامی مسائل کے حل سے زیادہ سیاسی فائدے کے حصول پر مرکوز ہو چکی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اب وقت آ چکا ہے کہ کشمیری عوام خود فیصلہ کریں کہ کون حقیقی نمائندہ ہے اور کون عوامی اعتماد کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

دیکھئیے:جھل مگسی کے تھانہ کوٹرا پر فتنہ الخوارج کا حملہ؛ 11 سالہ بچہ شہید، دو حملہ آور ہلاک

متعلقہ مضامین

امریکہ اور ایران نے کشیدگی ختم کرنے کے لیے تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت آبنائے ہرمز کو فوری کھولا جائے گا۔

June 18, 2026

چینی وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے یوکرین اور غزہ جیسے تنازعات کا سیاسی حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

June 17, 2026

بھارتی جریدے کے مطابق مودی حکومت کی انتہا پسند ہندوتوا پالیسیوں اور حامیوں کے غیر ذمہ دارانہ رویوں کے باعث مغرب میں مقیم بھارتیوں کو ہندوفوبیا کا سامنا ہے۔

June 17, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتیں کم ہونے پر عوام کو مکمل ریلیف دیا جائے گا، جبکہ خسارے میں چلنے والے سرکاری ادارے بند کیے جا رہے ہیں۔

June 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *