پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خزانہ کی ملاقات، گوادر میں 10 ارب ڈالر آئل ریفائنری کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی

سعودی کمپنی آرامکو پاکستان میں 10 ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری کے منصوبے میں شراکت داری کرے گی، جس میں پاکستان اسٹیٹ آئل او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل شامل ہوں گی۔
سعودی وزیر خزانہ کی پاکستان ّآمد

پاکستانی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا حصہ 40 سے 45 فیصد تک ہو سکتا ہے جبکہ مجوزہ ریفائنری یومیہ 3 لاکھ سے 4 لاکھ بیرل خام تیل پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔

April 10, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر خزانہ شیخ محمد بن عبد اللہ الجدعان نے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، معاشی تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوئے، جس سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک سطح پر مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات اور احترام کا اظہار کیا، جبکہ حالیہ اعلیٰ سطحی روابط اور ملاقاتوں کا بھی تذکرہ کیا۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی مالی و اقتصادی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تعاون نے پاکستان کے معاشی استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ہر حال میں اپنے سعودی بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ مختلف شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی مشاورت جاری ہے، اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی سطح پر تعاون بڑھانے پر متفق ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ملاقات نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ خطے میں جاری سفارتی کوششوں کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

دیکھئیے:اسلام آباد عالمی سفارت کاری کے لیے تیار: وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

متعلقہ مضامین

پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *