خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں باکاخیل ایئرپورٹ کے قریب سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک شخص فتح اللہ عرف مدثر تھا۔
حکام کے مطابق فتح اللہ کا تعلق افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت سے تھا اور وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں افغان طالبان کا بھی رکن رہ چکا تھا۔
Breaking: On April 9, a militant killed in a security forces operation near Bakakhel Airport area in Bannu district was identified as an Afghan national. Fathullah alias Mudassir, who hailed from Zurmat district in Afghanistan’s Paktia province, was linked to TTP and was a former… pic.twitter.com/aBJmCyJRJb
— Mahaz (@MahazOfficial1) April 12, 2026
سکیورٹی اداروں کے مطابق یہ پیش رفت سرحد پار دہشتگردی کے روابط کی نشاندہی کرتی ہے، جبکہ پاکستان بارہا افغان سرزمین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے افغان حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔
ماہرین کے مطابق اس واقعے سے خطے میں سکیورٹی چیلنجز کی نوعیت واضح ہوتی ہے، جہاں سرحد پار عناصر پاکستان کے امن کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ ریاستی ادارے ان خطرات سے نمٹنے کیلئے متحرک ہیں۔
دیکھئیے:کابل ملاقات: ترکیہ اور افغان حکام کے درمیان علاقائی صورتحال اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال