اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

خطے میں امن کی کوششیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف بھی اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیے کے دورے پر ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
فیلڈ مارشل تہران پہنچ گئے

جدہ میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر جدہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے

April 15, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جبکہ دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں تہران پہنچ گیا ہے، جہاں اہم سفارتی مشاورت جاری ہے۔

جدہ میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر جدہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیے کے دورے پر ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔ حکام کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب اور قطر میں قیادت سے ملاقاتوں کے دوران باہمی تعاون اور خطے میں امن کے فروغ پر بات کریں گے۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس وفد کا حصہ ہیں۔

عرب میڈیا اور الجزیرہ کے مطابق پاکستانی وفد تہران میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی بحالی اور پیشرفت سے متعلق اہم بات چیت کرے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق پاکستان کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے اور ایران پاکستانی وفد کی میزبانی کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ چند دنوں میں اسلام آباد میں متوقع ہے، جس کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ ترکیے کے دوران انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں بھی شرکت کریں گے، جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

دیکھئیے:شہباز شریف کا سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم دورہ، اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ روانہ

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *