اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

صدر زرداری کی ازبک سفیر سے ملاقات، تجارت اور ٹرانس افغان ریلوے منصوبے پر تعاون بڑھانے پر زور

صدر مملکت نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان کے مجوزہ دورہ ازبکستان کو رواں سال حتمی شکل دی جائے۔
صدر زردار کی ازبک سفیر سے ملاقات

ملاقات کے دوران صدر زرداری نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، علاقائی رابطوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے

April 15, 2026

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی روابط اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، جبکہ ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر زرداری نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، علاقائی رابطوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان کے مجوزہ دورہ ازبکستان کو رواں سال حتمی شکل دی جائے۔

اس موقع پر ازبک سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان حالیہ برسوں میں علاقائی رابطوں اور اقتصادی تعاون کے حوالے سے پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے، خاص طور پر ٹرانس افغان ریلوے منصوبہ دونوں ممالک کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔

دیکھئیے:خطے میں امن کی کوششیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف بھی اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *