خلیج تعاون کونسل اور امریکا کے مشترکہ اجلاس میں امریکا اور ایران کے مابین حالیہ سفارتی پیش رفت اور مفاہمت میں پاکستان اور قطر کے کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا ہے۔

June 26, 2026

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور خلیجی اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے پر پابندی کا انتباہ دیا ہے۔

June 26, 2026

پاکستان نے آزاد کشمیر میں سڑکوں کی بندش سے متعلق بی بی سی اردو کی یکطرفہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی ادارے کے خلاف باضابطہ احتجاج درج کرا دیا ہے۔

June 26, 2026

تاریخی حقائق اور دستاویزی شواہد کالعدم تنظیموں کے جبری الحاق کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے یہ ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان کا پاکستان میں شامل ہونا عوام اور مقامی حکمرانوں کا اپنا فیصلہ تھا۔

June 25, 2026

بلوچستان کے ضلع خاران کی وادی سراوان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کا ٹھکانہ کلیئر کروا لیا۔

June 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک اور ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، تاہم ملک کی طرف بری نگاہ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے۔

June 25, 2026

ہنگو میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل

ہنگو کے علاقوں بختو ٹاپ اور چمبہ گل میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 8 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔
ہنگو کے علاقوں بختو ٹاپ اور چمبہ گل میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 8 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس کا دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن؛ 8 دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار شہید۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

April 16, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں آٹھ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کوہاٹ عرفان طارق کے مطابق یہ جھڑپیں ہنگو کے علاقوں بختو ٹاپ سرکی اور چمبہ گل میں پیش آئیں، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آر پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے گزشتہ کئی گھنٹوں سے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے مذکورہ علاقوں کو حصار میں لے کر دہشت گردوں کے ممکنہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد علاقے کو شرپسند عناصر سے پاک کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

خلیج تعاون کونسل اور امریکا کے مشترکہ اجلاس میں امریکا اور ایران کے مابین حالیہ سفارتی پیش رفت اور مفاہمت میں پاکستان اور قطر کے کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا ہے۔

June 26, 2026

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور خلیجی اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے پر پابندی کا انتباہ دیا ہے۔

June 26, 2026

پاکستان نے آزاد کشمیر میں سڑکوں کی بندش سے متعلق بی بی سی اردو کی یکطرفہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی ادارے کے خلاف باضابطہ احتجاج درج کرا دیا ہے۔

June 26, 2026

تاریخی حقائق اور دستاویزی شواہد کالعدم تنظیموں کے جبری الحاق کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے یہ ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان کا پاکستان میں شامل ہونا عوام اور مقامی حکمرانوں کا اپنا فیصلہ تھا۔

June 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *