رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

اسرائیلی فوج کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر چھاپہ، متعدد کشتیاں قبضے میں لے لیں

اسرائیلی فوج نے بحیرہ روم میں غزہ جانے والے سب سے بڑے امدادی بیڑے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر کے 7 کشتیاں قبضے میں لے لیں اور متعدد کارکنوں کو ہراساں کیا۔
اسرائیلی کمانڈوز کا بین الاقوامی پانیوں میں گلوبل صمود فلوٹیلا پر چھاپہ۔ ڈرونز اور جامنگ ٹیکنالوجی کا استعمال، 11 کشتیوں سے رابطہ منقطع۔ امدادی کارکنوں کو تشدد کی دھمکیاں۔

اسرائیلی کمانڈوز کا بین الاقوامی پانیوں میں گلوبل صمود فلوٹیلا پر چھاپہ۔ ڈرونز اور جامنگ ٹیکنالوجی کا استعمال، 11 کشتیوں سے رابطہ منقطع۔ امدادی کارکنوں کو تشدد کی دھمکیاں۔

April 30, 2026

اسرائیلی فوج نے غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے خلاف بحیرہ روم کے بین الاقوامی پانیوں میں بڑی فوجی کاروائی کی ہے۔ غزہ سے تقریباً 600 میل دور کی جانے والی اس کاروائی میں ڈرونز، کمیونیکیشن جامنگ ٹیکنالوجی اور مسلح اہلکاروں کا استعمال کیا گیا، جس کے دوران 58 میں سے 7 امدادی کشتیوں کو یونان کے جزیرے کریٹ کے قریب قبضے میں لے لیا گیا۔

فلوٹیلا کے منتظمین اور عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی تیز رفتار فوجی کشتیوں نے بیڑے کو گھیرے میں لے کر لیزرز اور نیم خودکار ہتھیاروں کا نشانہ بنایا۔ کارکنوں کو کشتیوں کے اگلے حصے میں ہاتھ اوپر کر کے گھٹنوں کے بل بیٹھنے کے احکامات دیے گئے۔ فلوٹیلا کے ترجمان گُر تسبر نے اس اقدام کو غیر مسلح شہری کشتیوں پر کھلا حملہ اور اغواء و تشدد کی کوشش قرار دیتے ہوئے بتایا کہ 11 کشتیوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

نفسیاتی حربے اور مواصلاتی تعطل

بیڑے میں موجود کارکن طارق رؤف نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج نے ریڈیو چینلز پر موسیقی چلا کر مواصلاتی نظام کو جام کر دیا، جسے انہوں نے نفسیاتی حربہ قرار دیا۔ ڈرونز کے ذریعے مسلسل نگرانی اور ریڈیو پیغامات کے ذریعے کارکنوں کو خبردار کیا جاتا رہا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیڑے کو اسرائیلی حدود میں داخلے سے پہلے ہی روک دیا گیا ہے۔

اسرائیلی دھمکیاں

گلوبل صمود فلوٹیلا نے اسرائیلی فوج کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کی آڈیو ریکارڈنگ بھی جاری کر دی ہے۔ ریکارڈنگ میں ایک آواز قافلے والوں کو متنبہ کرتی ہے کہ غزہ کی جانب مزید پیش قدمی ان کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی اور اسرائیلی فوج ناکہ بندی نافذ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ آڈیو میں کشتیوں کو اسرائیلی بندرگاہ ‘اشدود’ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

امدادی بحران

یہ فلوٹیلا 50 سے زائد کشتیوں پر مشتمل ہے جو مختلف ممالک کے کارکنوں کو لے کر اٹلی سے روانہ ہوا تھا۔ اسرائیل 2007ء سے غزہ کا محاصرہ کیے ہوئے ہے، جس کے باعث وہاں شدید انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ 2010ء میں بھی اسی طرح کی ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی کمانڈوز نے 10 ترک امدادی کارکنوں کو شہید کر دیا تھا، جبکہ گزشتہ برس اسی فلوٹیلا کے 450 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *