وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خصوصی خط کونسل کی صدر کے حوالے کر دیا ہے۔

June 19, 2026

امریکہ نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے متعدد افراد اور کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر کے ان کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

June 19, 2026

چین کے تعاون سے تیار کردہ پہلی ہنگور کلاس آبدوز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

یہ آبدوزیں جارحیت کو روکنے اور بحیرہ عرب میں اہم سمندری تجارتی گزرگاہوں کی سلامتی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔
پاک بحریہ میں شامل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبدوز 'ہنگور' کی کمیشننگ پاک بحریہ کی جدت کے سفر میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

April 30, 2026

پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی چین میں کمیشننگ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، اس تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔ اس اہم موقع پر آبدوز کو باضابطہ طور پر پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کا ایک نیا باب ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبدوز ‘ہنگور’ کی کمیشننگ پاک بحریہ کی جدت کے سفر میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع، بحری مفادات کے تحفظ اور اقتصادی راہداریوں کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اہم بحری راستوں کا تعطل عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ یہ آبدوزیں جارحیت کو روکنے اور بحیرہ عرب میں اہم سمندری تجارتی گزرگاہوں کی سلامتی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے 1971 کی پاک بھارت جنگ کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ سابقہ ‘ہنگور’ دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی بحری جہاز کو تباہ کرنے والی پہلی آبدوز تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ترین ائیر انڈیپنڈنٹ پروپلشن ٹیکنالوجی، جدید سونار سسٹمز اور اسٹیلتھ ڈیزائن سے لیس ہیں، جو زیرِ آب طویل آپریشنز کی صلاحیت فراہم کرتی ہیں۔ اس تاریخی سنگ میل کے حصول پر وزیراعظم پاکستان اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے پوری قوم اور پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

دیکھئیے:پاک فضائیہ کی بھارت پر فضائی برتری کا عالمی اثر؛ چینی طیاروں کی قیمت اور مانگ دوگنی ہو گئی

متعلقہ مضامین

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *