سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

بلوچستان: دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جامِ شہادت نوش کر گئے

بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔
بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

ژوب بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی شہادت۔ قوم کی جانب سے شہید کو خراجِ عقیدت اور دہشت گردی کے خلاف عزم کا اعادہ۔

May 6, 2026

بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف ایک جرات مندانہ کاروائی کے دوران پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو ژوب کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی، جس پر لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی قیادت میں آپریشن شروع کیا گیا۔ مقابلے کے دوران دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کا فورسز نے بھرپور جواب دیا۔ اس شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین نے ہراول دستے کی قیادت کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور ملک کی دفاع کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔

قوم کا خراجِ عقیدت

لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی شہادت کی خبر عام ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے کے نعرے گونجنے لگے۔ قوم کے مختلف طبقات نے شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کا خون اس مٹی کی بقا کی ضمانت ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شہید کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین جیسے بہادر افسران کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

شہید کی میت کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی اور انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *