ایران نے متحدہ عرب امارات پر حملوں کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

ایران نے متحدہ عرب امارات پر حملوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا اور کسی بھی کاروائی کا سخت جواب دیا جائے گا۔
ایران نے متحدہ عرب امارات پر میزائل اور ڈرون حملوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایران کی مسلح افواج کا متحدہ عرب امارات کی رپورٹ پر ردعمل؛ میزائل اور ڈرون حملوں کی تردید، ساحلی علاقوں اور جزائر کے دفاع کے لیے سخت وارننگ اور خطے کی صورتحال پر ایرانی موقف۔

May 6, 2026

ایران نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے لگائے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے مرکزی ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران نے حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کسی قسم کی میزائل یا ڈرون کاروائی نہیں کی۔ ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کی رپورٹ مکمل طور پر جھوٹی ہے اور یہ محض مظلوم بننے کا ناٹک اور منفی پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کی جانب سے کوئی بھی اقدام کیا جاتا تو اس کا باقاعدہ اور واضح اعلان کیا جاتا۔

جارحیت پر سخت جواب کا انتباہ

ایرانی فوج کے ترجمان نے خبردار کیا کہ ایران کے کسی بھی جزیرے، بندرگاہ یا ساحلی علاقے پر حملے کی صورت میں دشمن کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اب تک خطے میں مسلمانوں کی موجودگی کے باعث انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم ملکی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی حکام نے اماراتی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے اعادہ کیا ہے کہ ایران کسی بھی ممکنہ کاروائی پر سخت ترین جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *