افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

آپریشن بنیان مرصوص کو ایک سال مکمل؛ پارلیمان میں ملکی قیادت اور شہداء کو خراجِ تحسین

آپریشن بنیانِ مرصوص کی پہلی سالگرہ پر سینیٹ اور پنجاب اسمبلی میں قراردادیں منظور؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
آپریشن بنیانِ مرصوص کی پہلی سالگرہ پر سینیٹ اور پنجاب اسمبلی میں قراردادیں منظور؛ فیلڈ مارشل سید عالم منیر اور شہدا کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

پاکستان کی پارلیمان نے آپریشن بنیان مرصوص اور معرکۂ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر سول و ملٹری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لیں۔

May 8, 2026

پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے کیے گئے تاریخی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر سینیٹ آف پاکستان اور پنجاب اسمبلی میں تہنیتی قراردادیں منظور کر لی گئی ہیں۔ ان قراردادوں میں معرکۂ حق میں دشمن کی جارحیت ناکام بنانے پر سول و ملٹری قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور شہدا کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا ہے۔

متفقہ قرارداد

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے معرکۂ حق میں عظیم کامیابی پر ایک اہم قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان دشمن کے ناپاک عزائم اور بھارتی ’آپریشن سندور‘ کو مؤثر طریقے سے ناکام بنانے پر افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور حکمتِ عملی کو سلام پیش کرتا ہے۔

ایوانِ بالا نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت کی تعریف کی، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت اور عسکری حکمتِ عملی کو ملکی دفاع کی مضبوطی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے انہیں خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے مثبت کردار کو بھی سراہا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ کاردار نے آپریشن بنیانِ رصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر قرارداد جمع کروائی۔ قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایک سال قبل پاکستان کے محافظوں نے دشمن کی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر سرحد پار سے آنے والے خطرات کا راستہ روکا۔ متن میں واضح کیا گیا کہ جب بھی ملک کو چیلنجز کا سامنا ہوا، مسلح افواج نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔

دفاعی عزم کا اعادہ

دونوں ایوانوں میں منظور کی گئی قراردادوں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سیاسی اور عسکری قیادت نے مل کر قومی سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔ پارلیمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دیکھیے: ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی: فتنہ الخوارج کے 100 سے زائد دہشت گردوں کی دراندازی ناکام

متعلقہ مضامین

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *