وانا میں فتنہ الخوارج نے توجی خیل قبیلے کی 4 گاڑیوں پر قبضہ کر کے متعدد خاندانوں کو زبردستی بے دخل کر دیا، جس سے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

June 22, 2026

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک 677 افغان صحافی ملک چھوڑ کر مختلف ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد صحافی اب بھی حراست میں ہیں۔

June 22, 2026

امریکہ اور ایران مذاکرات میں پیش رفت کے بعد عالمی منڈیوں میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، خام تیل سستا جبکہ متعدد اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

June 22, 2026

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان اور قطر کی مشترکہ ثالثی میں ہونے والے لوسرن سربراہی اجلاس کے پہلے دور میں امریکہ اور ایران نے 60 روز کے اندر جامع امن معاہدے کے روڈ میپ اور ہائی لیول نگرانی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کر لیا۔

June 22, 2026

اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیر احمد اندیشہ کا بڑا بیان۔ طالبان کے حالیہ فیصلوں اور احکامات کو ملکی قوانین تسلیم کرنے سے انکار۔ افغان عوام طالبان پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

June 21, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد اور لبنان جنگ بندی جیسے اہم امور پر مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

June 21, 2026

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی: فتنہ الخوارج کے 100 سے زائد دہشت گردوں کی دراندازی ناکام

ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 100 سے زائد دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ جھڑپوں میں خارجیوں کو بھاری نقصان، علاقے کو کلیئر کرا لیا گیا۔
ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 100 سے زائد دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ جھڑپوں میں خارجیوں کو بھاری نقصان، علاقے کو کلیئر کرا لیا گیا۔

خیبرپختونخوا پولیس اور سکیورٹی فورسز کا ہنگو میں بڑا آپریشن۔ 100 سے زائد دہشت گردوں کی دراندازی ناکام۔ آئی جی ذوالفقار حمید کا فورسز کو خراجِ تحسین اور انعامات کا اعلان۔

May 8, 2026

سکیورٹی فورسز نے ضلع ہنگو میں فتنہ الخوارج کے 100 سے زائد دہشت گردوں کی دراندازی کی بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے وسیع پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے اس کامیاب ترین آپریشن پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کی شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گرد ضلع اورکزئی کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں سے ہنگو کے مختلف مقامات بشمول زرگری، شناوری اور نریاب میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق دہشت گردوں نے متعدد سرحدی چوکیوں کا محاصرہ کرنے کی بھی ناپاک کوشش کی، تاہم ہنگو پولیس، سی ٹی ڈی، ایف سی اور پاک فوج کے دستوں نے بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

تین روز تک جاری رہنے والی ان خونریز جھڑپوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ مقامی عینی شاہدین کے مطابق، دہشت گرد اپنے ہلاک شدگان کی لاشیں اور زخمیوں کو اٹھا کر واپس فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے شہری آبادی پر بھی گرے، جس کے نتیجے میں افسوسناک طور پر 6 شہری شہید اور 13 زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی جی پی ذوالفقار حمید نے آپریشن میں حصہ لینے والے ہنگو پولیس، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور البرق فورس کے اہلکاروں کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے لڑنے والے جوان قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ خیبرپختونخوا پولیس فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور اس فتنے کے بیخ کنی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سیکیورٹی اداروں نے اسکولوں، عوامی املاک اور پہاڑی علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل کلیئر قرار دے دیا ہے۔

دیکھیے: افغانستان میں علماء کے قتل پر خاموشی برقرار، طالبان کے سکیورٹی دعوے بے نقاب

متعلقہ مضامین

وانا میں فتنہ الخوارج نے توجی خیل قبیلے کی 4 گاڑیوں پر قبضہ کر کے متعدد خاندانوں کو زبردستی بے دخل کر دیا، جس سے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

June 22, 2026

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک 677 افغان صحافی ملک چھوڑ کر مختلف ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد صحافی اب بھی حراست میں ہیں۔

June 22, 2026

امریکہ اور ایران مذاکرات میں پیش رفت کے بعد عالمی منڈیوں میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، خام تیل سستا جبکہ متعدد اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

June 22, 2026

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان اور قطر کی مشترکہ ثالثی میں ہونے والے لوسرن سربراہی اجلاس کے پہلے دور میں امریکہ اور ایران نے 60 روز کے اندر جامع امن معاہدے کے روڈ میپ اور ہائی لیول نگرانی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کر لیا۔

June 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *