رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

جسے اللہ عزت دے اس کی عزت کرنی چاہئیے؛ ملک عقیل دانش تیمور کی حمایت میں سامنے آ گئے

دانش تیمور نے اس تنقید پر کسی ردِعمل کا اظہار نہیں کیا، تاہم ملک عقیل نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کا دفاع کرتے ہوئے ایک مؤثر پیغام جاری کیا۔ انہوں نے لکھا کہ “وہ بس میں آیا اور اپنی محبت سے سب کے دلوں میں بس گیا۔” ملک عقیل نے عظمیٰ طاہر کی باتوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب ہونا کوئی برائی نہیں ہے اور ہر کامیاب شخص کی زندگی میں شروعات کا ایک کٹھن دور ہوتا ہے۔
دانش تیمور

عظمیٰ طاہر نے انٹرویو میں دانش تیمور کے شروعاتی دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اس فیلڈ میں آئے تھے تو ان کے پاس اپنی گاڑی تک نہیں تھی اور وہ عوامی بسوں میں سفر کر کے سیٹ پر پہنچا کرتے تھے۔

May 10, 2026

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار ملک عقیل نے معروف اسٹار دانش تیمور کے خلاف ہونے والی حالیہ تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب اداکارہ عظمیٰ طاہر نے ایک انٹرویو کے دوران دانش تیمور کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے ماضی کی جدوجہد کا حوالہ دیا اور دعویٰ کیا کہ شہرت نے ان کے مزاج میں تبدیلی پیدا کر دی ہے۔

عظمیٰ طاہر نے انٹرویو میں دانش تیمور کے شروعاتی دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اس فیلڈ میں آئے تھے تو ان کے پاس اپنی گاڑی تک نہیں تھی اور وہ عوامی بسوں میں سفر کر کے سیٹ پر پہنچا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان کو اپنی حقیقت نہیں بھولنی چاہیے اور ان لوگوں کے ساتھ عاجزی سے پیش آنا چاہیے جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ کام کیا ہو۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ صدف کنول جیسی دیگر اداکارائیں آج بھی پرانے ساتھیوں سے بہت اچھے اخلاق سے ملتی ہیں۔

اگرچہ دانش تیمور نے اس تنقید پر کسی ردِعمل کا اظہار نہیں کیا، تاہم ملک عقیل نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کا دفاع کرتے ہوئے ایک مؤثر پیغام جاری کیا۔ انہوں نے لکھا کہ “وہ بس میں آیا اور اپنی محبت سے سب کے دلوں میں بس گیا۔” ملک عقیل نے عظمیٰ طاہر کی باتوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب ہونا کوئی برائی نہیں ہے اور ہر کامیاب شخص کی زندگی میں شروعات کا ایک کٹھن دور ہوتا ہے۔

ملک عقیل نے اپنی پوسٹ میں عظمیٰ طاہر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کامیابی اور عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور جب وہ کسی کو اس مقام پر پہنچا دے تو دوسروں کو اسے تسلیم کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماضی کی غربت کا حوالہ دے کر کسی کی کامیابی کو کم تر دکھانا اخلاقی طور پر درست نہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت بھی اس وقت دانش تیمور کی حمایت کرتی نظر آ رہی ہے اور ان کے فنی سفر کو سراہ رہی ہے۔

دیکھئیے:میٹ گالا 2026 میں جیف بیزوز پر اثر و رسوخ کی خریداری کا الزام، ایمازون کے بانی کو شدید تنقید کا سامنا

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *