کتاب کے مختلف ابواب معروف ماہرین، سفارتکاروں اور سابق عسکری حکام نے تحریر کیے ہیں جن میں ڈاکٹر رضوانہ، ڈاکٹر جسپال، لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل، سفیر ضمیر اکرم، ڈاکٹر ظہیر کاظمی، ڈاکٹر اختر، ڈاکٹر نعیم صادق، ڈاکٹر خالد، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض شامل ہیں۔

May 11, 2026

اسلام آباد میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا؛ وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کے مطابق خاتون کو والد کے قتل کی دھمکی دے کر حملے پر مجبور کیا گیا تھا۔

May 11, 2026

قلات اور خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں کے دوران 7 سے زائد دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

May 11, 2026

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت بیانیہ جاری کرتے ہوئے اوباما اور بائیڈن کی پالیسیوں کو امریکی مفادات کے لیے تباہ کن قرار دے دیا اور تہران کو نئی وارننگ جاری کر دی۔

May 11, 2026

سعودی عرب نے خیبر پختونخوا میں پولیس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون اور اظہارِ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

May 11, 2026

خلیجی کشیدگی اور امریکہ ایران مذاکرات میں تعطل کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں برینٹ کروڈ 104 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

May 11, 2026

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بڑی کاروائیاں، 7 سے زائد دہشت گرد ہلاک

قلات اور خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں کے دوران 7 سے زائد دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
قلات اور خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں کے دوران 7 سے زائد دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے قلات، خضدار، اورناچ اور چاپر میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے بی ایل اے اور فتنہ الہندستان کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دیے۔

May 11, 2026

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع قلات اور خضدار کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 7 سے زائد شرپسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ انٹیلی جنس معلومات پر مبنی یہ منظم کاروائیاں اورناچ، چاپر اور ان کے گردونواح میں کی گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشنز دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیے گئے تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 7 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے اور ‘فتنہ الہندستان’ نیٹ ورکس سے بتایا جاتا ہے، جو علاقے میں تخریب کاری کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

فورسز نے کاروائی کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، علاقے میں مکمل امن و استحکام کو یقینی بنانے اور ممکنہ دیگر سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشنز تاحال جاری ہیں۔

سکیورٹی اداروں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

کتاب کے مختلف ابواب معروف ماہرین، سفارتکاروں اور سابق عسکری حکام نے تحریر کیے ہیں جن میں ڈاکٹر رضوانہ، ڈاکٹر جسپال، لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل، سفیر ضمیر اکرم، ڈاکٹر ظہیر کاظمی، ڈاکٹر اختر، ڈاکٹر نعیم صادق، ڈاکٹر خالد، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض شامل ہیں۔

May 11, 2026

اسلام آباد میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا؛ وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کے مطابق خاتون کو والد کے قتل کی دھمکی دے کر حملے پر مجبور کیا گیا تھا۔

May 11, 2026

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت بیانیہ جاری کرتے ہوئے اوباما اور بائیڈن کی پالیسیوں کو امریکی مفادات کے لیے تباہ کن قرار دے دیا اور تہران کو نئی وارننگ جاری کر دی۔

May 11, 2026

سعودی عرب نے خیبر پختونخوا میں پولیس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون اور اظہارِ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

May 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *