رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

اسلام آباد میں خودکش حملے کی سازش ناکام، خاتون حملہ آور گرفتار: سرفراز بگٹی

اسلام آباد میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا؛ وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کے مطابق خاتون کو والد کے قتل کی دھمکی دے کر حملے پر مجبور کیا گیا تھا۔
اسلام آباد میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا؛ وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کے مطابق خاتون کو والد کے قتل کی دھمکی دے کر حملے پر مجبور کیا گیا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس؛ اسلام آباد میں خودکش حملے کی سازش ناکام، گرفتار خاتون کا اعتراف کہ اسے بلیک میل کر کے دہشت گردی کی راہ پر ڈالا گیا۔

May 11, 2026

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں ایک بڑے خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ اعلیٰ نے گرفتار مبینہ خاتون خودکش بمبار کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی اداروں نے ملک کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں معصوم خواتین اور بچیوں کو ورغلا کر اور بلیک میل کر کے اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار خاتون کو اسلام آباد میں دہشت گردی کا ہدف دیا گیا تھا، تاہم انٹیلی جنس نیٹ ورک نے اسے مشن مکمل کرنے سے قبل ہی حراست میں لے لیا۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ہم اپنی بچیوں کو قلم اور کتاب دینا چاہتے ہیں لیکن دہشت گرد انہیں خودکش جیکٹس پہنا کر موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران گرفتار خاتون نے انکشاف کیا کہ اسے اس کے کزن نے کالعدم تنظیم کے لیے کام کرنے پر مجبور کیا تھا۔ خاتون کے مطابق جب اس نے انکار کیا تو اسے دھمکی دی گئی کہ اگر اس نے خودکش حملہ نہ کیا تو اس کے والد کو قتل کر دیا جائے گا۔

خاتون نے بتایا کہ شروع میں اسے صرف موبائل کارڈز اور کھانا پہنچانے جیسے کاموں پر لگایا گیا، لیکن بعد میں اسے خودکش حملے کے لیے ذہنی طور پر تیار کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے اعلان کیا کہ انسانی ہمدردی اور بلوچ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے گرفتار خاتون کو اس کے والد کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے بلوچ خواتین کا استحصال کر رہے ہیں، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *