افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

ڈھاکا ٹیسٹ: چوتھے روز بنگلادیش کی مجموعی برتری 179 رنز ہوگئی؛دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 152 رنز بنالیے

پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس میں اذان اویس کی شاندار سنچری (103) اور عبداللہ فضل کے 60 رنز شامل تھے۔ بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 27 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
ڈھاکا ٹیسٹ چوتھا روز

چوتھے روز بنگلادیشی اوپنرز نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا، لیکن محمد عباس نے جلد ہی 15 رنز کے مجموعی اسکور پر محمود الحسن جوئے کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔

May 11, 2026

ڈھاکا: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 152 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ بنگلادیش کو اب پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 179 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے، جبکہ میچ میں ابھی ایک دن کا کھیل باقی ہے۔

چوتھے روز بنگلادیشی اوپنرز نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا، لیکن محمد عباس نے جلد ہی 15 رنز کے مجموعی اسکور پر محمود الحسن جوئے کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے فوراً بعد شادمان اسلام بھی 10 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، جس سے بنگلادیش کا اسکور 23 رنز پر 2 وکٹ ہو گیا۔

اس نازک صورتحال میں کپتان نجم الحسین شنتو اور مومن الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور تیسری وکٹ کے لیے 105 رنز کی قیمتی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ مومن الحق 56 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے، جبکہ کپتان نجم الحسین شنتو 58 رنز اور مشفیق الرحیم 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ چوتھے روز بارش کی وجہ سے تقریباً تین گھنٹے کا کھیل ضائع بھی ہوا۔

پہلی اننگز میں بنگلادیش نے نجم الحسن شانتو کی سنچری (101) اور مومن الحق کے 91 رنز کی بدولت 413 رنز کا بھاری اسکور ترتیب دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس 5 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔

جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس میں اذان اویس کی شاندار سنچری (103) اور عبداللہ فضل کے 60 رنز شامل تھے۔ بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 27 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ اب پانچویں دن کا کھیل دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی فیصلہ کن ثابت ہوگا۔

دیکھئیے:ڈھاکا ٹیسٹ کا تیسرا روز: ڈیبیو اسٹار اذان اویس کی شاندار سنچری، پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

متعلقہ مضامین

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *