رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

ڈھاکا ٹیسٹ کا تیسرا روز: ڈیبیو اسٹار اذان اویس کی شاندار سنچری، پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

اذان اویس نے پہلے سیشن میں اپنی سنچری مکمل کی لیکن وہ جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ ان کے ساتھی اوپنر عبداللہ فضل نے بھی اپنے پہلے ٹیسٹ میں متاثر کن کارکردگی دکھائی اور 102 گیندوں پر 60 رنز اسکور کیے، جس میں ان کی نصف سنچری بھی شامل تھی۔
ڈھاکہ ٹیسٹ کا تیسرا روز

میچ کے تیسرے دن قومی ٹیم نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز ایک وکٹ پر 179 رنز سے کیا۔ گزشتہ روز کے ناٹ آؤٹ بیٹر اذان اویس (84) اور عبداللہ فضل (37) نے کھیل کو آگے بڑھایا۔

May 10, 2026

ڈھاکا: بنگلادیش کے خلاف کھیلے جا رہے ڈھاکا ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے نوجوان بیٹر اذان اویس نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں یادگار سنچری اسکور کر کے کرکٹ کی دنیا میں اپنی آمد کا بھرپور اعلان کر دیا ہے۔ اذان اویس ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے 14ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی اننگز کھیلی۔

میچ کے تیسرے دن قومی ٹیم نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز ایک وکٹ پر 179 رنز سے کیا۔ گزشتہ روز کے ناٹ آؤٹ بیٹر اذان اویس (84) اور عبداللہ فضل (37) نے کھیل کو آگے بڑھایا۔ اذان اویس نے پہلے سیشن میں اپنی سنچری مکمل کی لیکن وہ جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ ان کے ساتھی اوپنر عبداللہ فضل نے بھی اپنے پہلے ٹیسٹ میں متاثر کن کارکردگی دکھائی اور 102 گیندوں پر 60 رنز اسکور کیے، جس میں ان کی نصف سنچری بھی شامل تھی۔

اذان اویس اور عبداللہ فضل کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ مشکلات کا شکار نظر آئی۔ کپتان شان مسعود صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسٹار بیٹر سعود شکیل کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی پانچ وکٹیں 230 رنز کے مجموعی اسکور پر گر چکی ہیں اور ٹیم اب بھی بنگلادیش کے پہلی اننگز کے اسکور سے پیچھے ہے۔

اس سے قبل بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 413 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی تھی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے نجم الحسن شانتو نے 101، مومن الحق نے 91 اور مشفیق الرحیم نے 71 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی تھیں۔ پاکستان کی جانب سے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نعمان علی اور حسن علی نے ایک ایک شکار کیا۔ میچ کے بقیہ دو روز میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

دیکھئیے:ڈھاکہ ٹیسٹ: بنگلہ دیشی بلے بازوں کا جاندار آغاز، پہلے دن کا کھیل 301 رنز پر ختم

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *