"> امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے؛ ایران جنگ کا خاتمہ اور معاشی تعاون ایجنڈے میں سرِ فہرست - HTN Urdu امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے؛ ایران جنگ کا خاتمہ اور معاشی تعاون ایجنڈے میں سرِ فہرست
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے؛ ایران جنگ کا خاتمہ اور معاشی تعاون ایجنڈے میں سرِ فہرست

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ چینی صدر سے ایران جنگ پر تفصیلی بات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ چین کو امریکی منڈیوں کے لیے مزید کھولنے کا مطالبہ بھی کریں گے۔
ٹرمپ چین پہنچ گیا

صدر ٹرمپ کے ہمراہ اس دورے میں ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ اور بہو لارا ٹرمپ کے علاوہ ایلون مسک بھی شامل ہیں۔ اپنے اس اہم دورے کے دوران امریکی صدر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

May 13, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ چکے ہیں۔ بیجنگ پہنچنے پر چینی نائب صدر ہان ژینگ نے امریکی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے سفیر اور چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ ما ژاؤشو بھی وہاں موجود تھے۔ صدر ٹرمپ کے استقبال کے لیے 300 کے قریب چینی نوجوان بھی موجود تھے جنہوں نے دونوں ممالک کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔

صدر ٹرمپ کے ہمراہ اس دورے میں ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ اور بہو لارا ٹرمپ کے علاوہ ایلون مسک بھی شامل ہیں۔ اپنے اس اہم دورے کے دوران امریکی صدر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ چینی صدر سے ایران جنگ پر تفصیلی بات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ چین کو امریکی منڈیوں کے لیے مزید کھولنے کا مطالبہ بھی کریں گے۔

چیئرمین پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے اس دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ایران جنگ سے جان چھڑانا چاہتے ہیں جبکہ چین اور پاکستان بھی جنگ کے خاتمے کے حامی ہیں۔ مشاہد حسین نے امید ظاہر کی کہ اس دورے کے بعد ایران امریکہ جنگ سے متعلق مثبت پیشرفت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس وقت معاشی مشکلات اور جنگوں میں پھنسا ہوا ہے جبکہ چین کی بنیادی سوچ اقتصادی ترقی ہے۔

دیکھئیے:چین کا پاکستان سے ایران۔ امریکہ ثالثی تیز کرنے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز کی بحالی اور علاقائی امن پر زور

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *