"> پاکستان کا بڑھتا عالمی اثر و رسوخ اور دشمن کی صفوں میں کھلبلی: بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کی نئی سازشیں بے نقاب - HTN Urdu پاکستان کا بڑھتا عالمی اثر و رسوخ اور دشمن کی صفوں میں کھلبلی: بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کی نئی سازشیں بے نقاب
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاکستان کا بڑھتا عالمی اثر و رسوخ اور دشمن کی صفوں میں کھلبلی: بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کی نئی سازشیں بے نقاب

چند مخصوص طاقتیں اس پائیدار امن کی کوششوں سے ناراض ہیں۔ یہی طاقتیں اب اپنے پرانے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے متحرک ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اسی سلسلے کی کڑی ہیں کیونکہ اتنے بڑے پیمانے کی کارروائیاں صرف افغانستان کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کے پسِ پردہ بھارت اور اسرائیل جیسی عالمی طاقتوں کی منصوبہ بندی شامل ہے۔
پاکستان کا سفارتی قد

پاکستان نے حالیہ عرصے میں مشرقِ وسطیٰ کے بحران اور ایران امریکہ کشیدگی میں ایک مخلص اور غیر جانبدار ثالث کے طور پر اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔

May 13, 2026

اسلام آباد: عالمی سفارتی محاذ پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار اور حالیہ کامیابیوں نے بھارت اور اسرائیل کے مشترکہ مفادات کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ سینئر تجزیہ کاروں اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بار بار پاکستان کا نام لینا کوئی اتفاق نہیں بلکہ یہ دشمنوں کی گھبراہٹ کی واضح علامت ہے۔ معرکۂ حق کے دوران بھی اسرائیل نے بھارت کی بھرپور مدد کی تھی جس کا مقصد پاکستان کے دفاعی حصار کو کمزور کرنا تھا۔

پاکستان نے حالیہ عرصے میں مشرقِ وسطیٰ کے بحران اور ایران امریکہ کشیدگی میں ایک مخلص اور غیر جانبدار ثالث کے طور پر اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔ پاکستان کے اس ذمہ دارانہ کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے تاہم چند مخصوص طاقتیں اس پائیدار امن کی کوششوں سے ناراض ہیں۔ یہی طاقتیں اب اپنے پرانے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے متحرک ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اسی سلسلے کی کڑی ہیں کیونکہ اتنے بڑے پیمانے کی کارروائیاں صرف افغانستان کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کے پسِ پردہ بھارت اور اسرائیل جیسی عالمی طاقتوں کی منصوبہ بندی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا اور اسرائیلی حکام کی جانب سے پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم دراصل پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی وزن کا نتیجہ ہے۔ اسرائیل خطے میں جنگ اور تباہی کا ذریعہ بنا ہوا ہے اور وہ پاکستان کے پرامن کردار سے خائف ہے۔ بھارت اب اسرائیل کی پشت پناہی سے افغانستان کی سرزمین کو پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ ان مشترکہ سازشوں کا واحد مقصد ایک مضبوط اور خود مختار پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے جو ان کے توسیع پسندانہ عزائم کے سامنے دیوار بن کر کھڑا ہے۔

ریاستِ پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے دباؤ یا بیرونی پروپیگنڈا سے مرعوب نہیں ہوگی۔ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت قومی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی ہو یا بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان ان تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان خطے میں امن کا داعی ضرور ہے لیکن جب بات قومی وقار کی آئے گی تو دشمن کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

دیکھئیے:پاکستان کے خلاف عالمی پراپیگنڈا مہم بے نقاب، اسرائیل اور بھارت نواز عناصر کی امن دشمن سازشوں کا انکشاف

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *