بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

October 3, 2026

کے پی میں دہشتگردی اور منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ نے امن تباہ کر دیا۔ ایک دہائی سے اقتدار پر قابض پی ٹی آئی پولیس فورس کو جدید آلات دینے اور صوبے کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

October 3, 2026

افغانستان بھر میں مسلح مزاحمت کا دائرہ پھیل گیا ہے، جہاں طالبان کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی مراکز پر حملوں میں درجنوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔

October 3, 2026

حکومت سے مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، جس میں لانگ مارچ کی تاریخ بڑھانے اور مذاکرات جاری رکھنے پر غور کیا گیا۔

October 3, 2026

دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے ورکنگ باؤنڈری پر بی ایس ایف کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

October 3, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ چین جانے والے عملے نے چینی حکام کا دیا گیا تمام سامان جاسوسی کے خدشات کے پیش نظر وہیں پھینک دیا

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی خدشات اس حد تک سنگین تھے کہ امریکی وفد کے ارکان اپنے ساتھ ذاتی الیکٹرانک ڈیوائسز بھی چین نہیں لے کر گئے تھے۔ وفد کے متعدد اراکین نے اپنے ذاتی فون اور لیپ ٹاپس امریکہ میں ہی چھوڑ دیے تھے
چین جاسوسی کا خدشہ

امریکی حکام کو شدید خدشہ تھا کہ چینی سیکیورٹی اور سائبر انٹیلی جنس سسٹم ان کے ذاتی آلات کو ہیک کر کے ان کی جاسوسی کر سکتا ہے یا ان میں کوئی مالویئر انسٹال کر سکتا ہے۔

May 15, 2026

بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ چین کے دوران سیکیورٹی اور جاسوسی کے شدید خدشات سامنے آئے ہیں، جہاں امریکی عملے نے بیجنگ سے واپسی سے قبل چینی حکام کی جانب سے فراہم کردہ تمام اشیاء اور آلات طیارے میں لے جانے کے بجائے وہیں ائیرپورٹ پر پھینک دیے۔

امریکی وفد میں شامل معروف خاتون صحافی ‘ایملی گڈان’ نے چین سے روانگی کے وقت اس سنسنی خیز واقعے کا آنکھوں دیکھا حال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ صدارتی طیارے ‘ایئرفورس ون’ میں سوار ہونے سے ٹھیک پہلے امریکی عملے نے چینی حکام کی دی ہوئی ہر چیز، بشمول عارضی شناختی کارڈز اور عارضی برنر فونز وغیرہ، سب جمع کر کے جہاز کی سیڑھیوں کے نیچے موجود ایک مخصوص ڈبے میں پھینک دیں۔ سیکیورٹی پروٹوکولز کے تحت چین کی جانب سے دی گئی کسی بھی چیز کو صدارتی طیارے کے اندر لے جانے کی قطعی اجازت نہیں دی گئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی خدشات اس حد تک سنگین تھے کہ امریکی وفد کے ارکان اپنے ساتھ ذاتی الیکٹرانک ڈیوائسز بھی چین نہیں لے کر گئے تھے۔ وفد کے متعدد اراکین نے اپنے ذاتی فون اور لیپ ٹاپس امریکہ میں ہی چھوڑ دیے تھے کیونکہ امریکی حکام کو شدید خدشہ تھا کہ چینی سیکیورٹی اور سائبر انٹیلی جنس سسٹم ان کے ذاتی آلات کو ہیک کر کے ان کی جاسوسی کر سکتا ہے یا ان میں کوئی مالویئر انسٹال کر سکتا ہے۔

دیکھئیے:ٹرمپ اور شی جن پنگ ملاقات: تائیوان تنازع برقرار، معاشی تعاون میں نئی پیش رفت

متعلقہ مضامین

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

October 3, 2026

کے پی میں دہشتگردی اور منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ نے امن تباہ کر دیا۔ ایک دہائی سے اقتدار پر قابض پی ٹی آئی پولیس فورس کو جدید آلات دینے اور صوبے کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

October 3, 2026

افغانستان بھر میں مسلح مزاحمت کا دائرہ پھیل گیا ہے، جہاں طالبان کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی مراکز پر حملوں میں درجنوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔

October 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *