گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر اشتہاری یوٹیوبر عادل راجہ کی جانب سے پاک فوج کے سینیئر افسر بریگیڈیئر اعجاز عباسی کے خلاف ایک منظم اور بدنام کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ عوامی اور دفاعی حلقوں نے اس مہم کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے حقیقت سے دور قرار دیا ہے۔
دفاعی مبصرین کے مطابق جب بھی یہ اشتہاری مفرور پاکستان کے کسی فرض شناس اور مخلص افسر کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈا شروع کرتا ہے، تو یہ اس بات کا واضح ثبوت ہوتا ہے کہ یہ صرف عادل راجہ نہیں، بلکہ پاکستان کے اندر بیٹھا مافیا، اسمگلرز، دہشت گرد اور پاکستان دشمن قوتیں ہیں جن کے مفادات شدید خطرے میں پڑ چکے ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عادل راجہ کی اس مہم کے پیچھے اصل میں کون سے لوگ ہیں جنہیں بریگیڈیئر اعجاز عباسی سے شدید ترین تکلیف پہنچ رہی ہے۔
قبضہ مافیا اور بھارتی ایجینٹس
تحقیقات کے مطابق اس مہم کے پیچھے کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں ناجائز زمینوں پر قابض ہونے والا ملک ریاض کا نیٹ ورک یعنی قبضہ مافیا سرگرم ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ بھارتی ایجنٹس بھی اس مہم کا حصہ ہیں جن کے دہشت گردی کے خفیہ منصوبے بریگیڈیئر اعجاز عباسی کی قیادت میں ہونے والے انٹیلیجنس آپریشنز کے ذریعے ناکام بنا دیے گئے۔
بلوچ اسمگلرز اور گٹکا مافیا
اس مہم کو ان بلوچ اسمگلرز کی پشت پناہی بھی حاصل ہے جن کی اسمگلنگ کی تمام راہیں اب مستقل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں، عوام کے جسموں اور دماغوں سے کھیلنے والا وہ گٹکا مافیا بھی شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے جن کے خلاف سیکیورٹی اداروں نے گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
مبینہ کوکین گروپ
مہم کے تانے بانے ‘انمول پنکی’ کے اس کوکین گروپ سے بھی ملتے ہیں جو ایلیٹ کلاس میں بیٹھ کر ملک کو زہر دے رہا تھا۔ اس کے علاوہ، کراچی میں خون کی ہولی کھیلنے والے دہشت گرد اور علیحدگی پسند تنظیمیں بھی اس پروپیگنڈے میں پیش پیش ہیں تاکہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکیں۔
فتنہ الخوارج اور داعش کا خاتمہ
بریگیڈیئر اعجاز عباسی کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث بلوچستان میں بھارت کی فتنہ پروری کے کارندوں کے لیے اب کراچی میں قدم رکھنا ناممکن ہو چکا ہے۔ اسی طرح فتنہ الخوارج اور داعش جیسے سفاک عناصر کو بھی کراچی میں دوبارہ پیر جمانے کا کوئی موقع نہیں مل رہا، جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں۔
کرائے کے لوگوں کا استعمال
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عادل راجہ جیسے کرائے کے ٹٹو، جو محض ۵۰ سے ۱۰۰ ڈالرز کے عوض کسی بھی ملک دشمن ایجنڈے کے لیے دستیاب ہو جاتے ہیں، ان کے ذریعے ایسا گمراہ کن مہم چلانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ ایسے مفرور شخص پر سرمایہ کاری کرنے والوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ بریگیڈیئر اعجاز عباسی ایسے سستے پروپیگنڈوں سے بدنام نہیں ہوں گے۔
عوام کی بیداری اور حقائق
دفاعی ماہرین کے مطابق، پاکستان کے عوام اتنے بے وقوف نہیں ہیں کہ وہ ایک اشتہاری بھگوڑے کی باتوں پر یقین کریں۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی یہ عناصر کسی محبِ وطن افسر کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو اللہ سچائی کے ذریعے اسے عوام کے دلوں میں مزید عزتوں اور وقار سے نوازتا ہے۔