اقوام متحدہ کی 38ویں رپورٹ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور 2 ہزار جنگجوؤں کی موجودگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

August 22, 2026

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

August 22, 2026

اورکزئی میں امن کمیٹی کی کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

August 22, 2026

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی، عمران خان کی فوری ہسپتال منتقلی کا بھی مطالبہ۔

August 22, 2026

زیک گولڈ اسمتھ کا برطانوی حکومت کو خط عمران خان کی حمایت میں عالمی اور اسرائیلی لابی کے متحرک ہونے کا کھلا ثبوت ہے۔

August 22, 2026

مولانا فضل الرحمن کا متحدہ اپوزیشن کا اعلان عوامی مسائل سے زیادہ اپنی سیاسی اہمیت بچانے کی کوشش ہے۔

August 22, 2026

تربت میں بزدلانہ حملہ؛ بلوچستان کی بہادر بیٹی لیڈی کانسٹیبل شکیلہ بلوچ فرض کی راہ میں شہید

بلوچستان کی غیور بیٹیاں آج بھی تمام تر خطرات کے باوجود فرنٹ لائن پر کھڑی ہو کر ریاست اور عوام کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ لیڈی کانسٹیبل شکیلہ بلوچ شہید کی یہ عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، بلکہ یہ دہشت گردی کے خلاف برسرِپیکار فورسز اور عوام کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔
شکیلہ بلوچ شہید

خواتین اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے یہ سفاک عناصر نہ تو بلوچ روایات کے نمائندے ہیں اور نہ ہی ان کا انسانیت سے کوئی تعلق ہے۔

May 17, 2026

تربت: بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشت گردی کی ایک انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ کارروائی میں فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والی لیڈی کانسٹیبل شکیلہ بلوچ شہید ہو گئی ہیں۔ وہ اپنی ڈیوٹی پر جا رہی تھیں جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ یہ بزدلانہ حملہ محض ایک پولیس اہلکار پر نہیں، بلکہ بلوچستان کی روایات، خواتین کی بہادری اور خطے کے وقار پر حملہ ہے۔

اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ‘فتنہ الہندوستان’ اور اس کے دہشت گرد پراکسی نیٹ ورکس کا واحد ایجنڈا خطے میں خونریزی، خوف اور عدم استحکام پھیلانا ہے۔ خواتین اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے یہ سفاک عناصر نہ تو بلوچ روایات کے نمائندے ہیں اور نہ ہی ان کا انسانیت سے کوئی تعلق ہے۔ یہ بزدلانہ کارروائیاں ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا واضح ثبوت ہیں۔

بلوچستان کی غیور بیٹیاں آج بھی تمام تر خطرات کے باوجود فرنٹ لائن پر کھڑی ہو کر ریاست اور عوام کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ لیڈی کانسٹیبل شکیلہ بلوچ شہید کی یہ عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، بلکہ یہ دہشت گردی کے خلاف برسرِپیکار فورسز اور عوام کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔

دوسری جانب، اس حساس واقعے پر خاموش رہنے والے نام نہاد انسانی حقوق کے ٹھیکیدار اور دہشت گردوں کے بیانیے کو تحفظ دینے والے سہولت کار بھی قوم کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں، جو مخصوص ایجنڈے کے تحت ریاست کو تو نشانہ بناتے ہیں لیکن بیٹیوں کے خون پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔

دیکھئیے:بی ایل اے میں کنٹرول کی جنگ شدت اختیار کر گئی، بشیر زیب گروپ کے ہاتھوں اہم کمانڈر کا بھائی ہلاک

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ کی 38ویں رپورٹ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور 2 ہزار جنگجوؤں کی موجودگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

August 22, 2026

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

August 22, 2026

اورکزئی میں امن کمیٹی کی کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

August 22, 2026

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی، عمران خان کی فوری ہسپتال منتقلی کا بھی مطالبہ۔

August 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *