باجوڑ حملے میں افغان عسکریت پسندوں کی شمولیت اور یورپی یونین کی لیک شدہ خفیہ رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ افغان طالبان رجیم کے زیرِ سایہ افغانستان اس وقت نہ صرف جنوبی ایشیا کے امن کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔

May 18, 2026

یورپی یونین کی خفیہ رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم کے زیرِ سایہ افغانستان سرحد پار دہشت گردی اور ڈیجیٹل ریڈیکلائزیشن کا مرکز بن چکا ہے، جہاں داعش خراسان پورے یورپ کے لیے سنگین ترین خطرہ بن گئی ہے۔

May 18, 2026

سعودی عرب کی ایئر ڈیفنس فورسز نے عراقی سرحد سے فضائی حدود میں داخل ہونے والے 3 مسلح ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے، جبکہ سعودی عرب نے یو اے ای کے جوہری پلانٹ کے قریب ڈرون حملے کی بھی شدید مذمت کی ہے۔

May 18, 2026

بلوچستان کے علاقے منگلہ زرغون غر میں 13 مئی سے جاری سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ ہندوستان کے 35 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے اور 3 کمانڈرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

May 18, 2026

سائفر کا معاملہ غیر سفارتی زبان اور امریکی دباؤ کو تو ظاہر کرتا ہے، لیکن شواہد اور اتحادیوں کی علیحدگی کے پارلیمانی حقائق یہ ثابت کرتے ہیں کہ عمران خان کی حکومت کسی بیرونی سازش سے نہیں بلکہ داخلی عددی بحران کے باعث آئینی طریقے سے ختم ہوئی۔

May 18, 2026

باجوڑ کے دمنگی کیمپ پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کی شناخت جلال الدین عرف سجاد کے نام سے ہوئی ہے جو افغان صوبے وردک کا رہائشی تھا، جبکہ محاذ کے مطابق حملے میں ہلاک دیگر جنگجو بھی افغان شہری تھے۔

May 18, 2026

باجوڑ اور میانوالی میں خوارج کے حملے؛ شہری آبادی پر گولہ باری سے 6 افراد زخمی

باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں خوارج کی جانب سے داغے گئے گولے کے مکان پر گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ میانوالی کی درہ تنگ چیک پوسٹ پر ڈرون کے ذریعے گرنیڈ حملے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔

باجوڑ کے علاقے انزرئی میں خوارج کے گولہ حملے میں 6 شہری زخمی ہو گئے جنہیں ڈی ایچ کیو خار منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف میانوالی کی درہ تنگ پوسٹ پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

May 18, 2026

پاکستان کے دو مختلف سرحدی علاقوں میں فتنہ الخوارج کی جانب سے بزدلانہ کاروائیاں سامنے آئی ہیں، جن میں باجوڑ میں شہری آبادی پر گولہ باری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ میانوالی کی بین الصوبائی چیک پوسٹ پر ڈرون کے ذریعے کیا گیا حملہ پولیس کی مستعدی کے باعث ناکام بنا دیا گیا۔

پہلا افسوسناک واقعہ ضلع باجوڑ میں حدود تھانہ لوئی سم کی حدود میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق سرحد پار سے خوارج کی جانب سے داغا گیا ایک گولہ رہائشی آبادی میں شیر افسر ولد شیر افضل کے گھر کے اندر جا گرا۔ گولہ گرنے سے زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 6 افراد شدید زخمی ہو گئے اور مکان کی چھت پر نصب سولر پینلز کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کی زد میں آ کر گھر میں موجود مال مویشی، جن میں ایک گائے اور بکری شامل ہیں، بھی متاثر ہوئے۔

مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیموں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا ہے۔ زخمیوں میں شیر افسر ولد شیر افضل، پروین بی بی زوجہ جہان افسر، شہاب ولد شیر افسر، گلالی بی بی دختر شیر افسر، ماریہ بی بی دختر شیر افضل اور نازیہ بی بی زوجہ جنت گل شامل ہیں۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے میں میانوالی پولیس نے دہشت گردوں کی ایک اور مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ترجمان میانوالی پولیس کے مطابق لکی مروت کی سرحد سے متصل میانوالی کی اہم بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹ درہ تنگ کے قریب شام کے وقت ایک مشکوک ڈرون سرگرمی دیکھی گئی۔

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ڈرون کے ذریعے پولیس چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ایک گرنیڈ گرایا، تاہم چوکی سے فاصلے پر گرنے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور تمام اہلکار محفوظ رہے۔

اس حملے کے تقریباً 10 منٹ بعد خیبر پختونخوا کی حدود میں مزید تین گرنیڈ ڈرون کے ذریعے گرائے گئے، جن میں سے دو درہ تنگ پولیس چوکی لکی مروت اور ایک بلند قلعہ (فورٹ پوسٹ) کے قریب گرا، لیکن وہاں بھی کوئی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور جوانوں کے حوصلے بلند کیے۔ سرحدی علاقوں میں ڈرون سرویلنس، زمینی نگرانی اور سرچ آپریشن کا سلسلہ تیز کر کے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

باجوڑ حملے میں افغان عسکریت پسندوں کی شمولیت اور یورپی یونین کی لیک شدہ خفیہ رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ افغان طالبان رجیم کے زیرِ سایہ افغانستان اس وقت نہ صرف جنوبی ایشیا کے امن کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔

May 18, 2026

یورپی یونین کی خفیہ رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم کے زیرِ سایہ افغانستان سرحد پار دہشت گردی اور ڈیجیٹل ریڈیکلائزیشن کا مرکز بن چکا ہے، جہاں داعش خراسان پورے یورپ کے لیے سنگین ترین خطرہ بن گئی ہے۔

May 18, 2026

سعودی عرب کی ایئر ڈیفنس فورسز نے عراقی سرحد سے فضائی حدود میں داخل ہونے والے 3 مسلح ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے، جبکہ سعودی عرب نے یو اے ای کے جوہری پلانٹ کے قریب ڈرون حملے کی بھی شدید مذمت کی ہے۔

May 18, 2026

بلوچستان کے علاقے منگلہ زرغون غر میں 13 مئی سے جاری سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ ہندوستان کے 35 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے اور 3 کمانڈرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

May 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *