اورکزئی میں امن کمیٹی کی کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

August 22, 2026

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی، عمران خان کی فوری ہسپتال منتقلی کا بھی مطالبہ۔

August 22, 2026

زیک گولڈ اسمتھ کا برطانوی حکومت کو خط عمران خان کی حمایت میں عالمی اور اسرائیلی لابی کے متحرک ہونے کا کھلا ثبوت ہے۔

August 22, 2026

مولانا فضل الرحمن کا متحدہ اپوزیشن کا اعلان عوامی مسائل سے زیادہ اپنی سیاسی اہمیت بچانے کی کوشش ہے۔

August 22, 2026

صدر پزشکیان کا کہنا ہے ایران طاقت کی پوزیشن میں ہے، اب جنگ ختم کرنا بہتر ہو گا۔

August 22, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل گرینڈ ڈائیلاگ میں ہے، فتنہ الخوارج دشمن ملک سے وسائل حاصل کر رہا ہے۔

August 21, 2026

ٹرمپ کا ایران پر حملہ ملتوی کرنے کا اعلان؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2200 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی

غیر معمولی تیزی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس اس وقت 1 لاکھ 64 ہزار 53 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس نے اونچی اڑان بھری اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں اب تک 2,248 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

May 19, 2026

کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ممکنہ فوجی حملہ عارضی طور پر روکنے کے اسٹریٹجک اعلان کے بعد عالمی مارکیٹوں سمیت پاکستان کے مالیاتی اور کاروباری حلقوں میں زبردست مثبت لہر دوڑ گئی ہے۔ عالمی سطح پر جنگ کے بادل چھٹنے کی امید پر آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس نے اونچی اڑان بھری اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں اب تک 2,248 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس غیر معمولی تیزی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس اس وقت 1 لاکھ 64 ہزار 53 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کاروباری برادری اور معاشی ماہرین نے اس تیزی کو ملکی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ کے لیے انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ ساتھ کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کی پوزیشن مستحکم دیکھی گئی ہے۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے کم ہو کر 278.57 روپے پر آ گیا ہے، جبکہ گزشتہ روز کاروباری اختتام پر ڈالر 278.60 روپے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی سفارتی درخواست اور ثالثی کوششوں پر ایران پر منگل کو طے شدہ حملہ عارضی طور پر ملتوی کرنے کا بڑا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے ایران کے پاس ڈیل کرنے کا یہ ایک بہترین اور آخری موقع ہے، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید ترین کشیدگی میں وقتی طور پر کمی آئی ہے۔

دیکھئیے:ملک میں 10 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں 218 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

متعلقہ مضامین

اورکزئی میں امن کمیٹی کی کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

August 22, 2026

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی، عمران خان کی فوری ہسپتال منتقلی کا بھی مطالبہ۔

August 22, 2026

زیک گولڈ اسمتھ کا برطانوی حکومت کو خط عمران خان کی حمایت میں عالمی اور اسرائیلی لابی کے متحرک ہونے کا کھلا ثبوت ہے۔

August 22, 2026

مولانا فضل الرحمن کا متحدہ اپوزیشن کا اعلان عوامی مسائل سے زیادہ اپنی سیاسی اہمیت بچانے کی کوشش ہے۔

August 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *