"> ساٹھ سال کا ہو گیا ہوں لیکن لڑنا نہیں بھولا؛فوٹوگرافرز کی بدتمیزی پر سلمان خان شدید برہم - HTN Urdu ساٹھ سال کا ہو گیا ہوں لیکن لڑنا نہیں بھولا؛فوٹوگرافرز کی بدتمیزی پر سلمان خان شدید برہم
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ساٹھ سال کا ہو گیا ہوں لیکن لڑنا نہیں بھولا؛فوٹوگرافرز کی بدتمیزی پر سلمان خان شدید برہم

اسپتال کی حساس حدود کے باہر فوٹوگرافرز سلمان خان کو تصاویر کے لیے مسلسل پکار رہے تھے، جس پر اداکار نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے غصے کے اشارے کیے۔
سلمان خان غصہ

میں نے ہمیشہ اس پریس کا ساتھ دیا، ان سے بات چیت کی اور ان کے روزگار کا خیال رکھا، لیکن اگر یہ لوگ میرے درد اور نقصان سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو یہ شرمناک ہے۔

May 20, 2026

ممبئی: بالی وڈ کے سمارٹ اسٹار سلمان خان ممبئی کے ایک اسپتال کے باہر پاپارازیز (فوٹوگرافرز) کے نامناسب رویے پر شدید برہم ہو گئے۔ سخت سکیورٹی کے حصار میں اسپتال سے باہر آتے ہوئے جب فوٹوگرافرز نے اونچی آوازوں میں تصویر کشی کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، تو اداکار نے نہ صرف موقع پر اپنے غصے کا اظہار کیا بلکہ بعد میں سوشل میڈیا پر پے در پے پوسٹس شیئر کرتے ہوئے میڈیا انڈسٹری کو کھری کھری سنا دیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال کی حساس حدود کے باہر فوٹوگرافرز سلمان خان کو تصاویر کے لیے مسلسل پکار رہے تھے، جس پر اداکار نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے غصے کے اشارے کیے۔

اس واقعے کے بعد سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انتہائی جذباتی اور غصیلی پوسٹس کیں۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے ہمیشہ اس پریس کا ساتھ دیا، ان سے بات چیت کی اور ان کے روزگار کا خیال رکھا، لیکن اگر یہ لوگ میرے درد اور نقصان سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو یہ شرمناک ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی انسان کی زندگی سے زیادہ ایک تصویر اہم ہوتی ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کے گھر کا کوئی فرد اسپتال میں ہو تو کیا میں وہاں آ کر ایسا تماشا لگاؤں گا؟

اپنی آخری پوسٹ میں بالی وڈ اسٹار نے پاپارازیز کو سخت وارننگ دیتے ہوئے لکھا کہ ‘میں 60 سال کا ہو گیا ہوں لیکن لڑنا نہیں بھولا، یہ بات اچھی طرح یاد رکھ لینا۔’ انہوں نے غصے اور طنز کے ملے جلے انداز میں مزید لکھا کہ ‘زیادہ سے زیادہ کیا کرو گے، جیل میں ڈالو گے؟ ہا ہا!’

سلمان خان کی ان پوسٹس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں مداحوں کی بڑی تعداد اسپتال جیسے حساس مقامات پر شوبز شخصیات کی پرائیویسی کا احترام نہ کرنے پر پاپارازیز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

دیکھئیے:ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ؛ ملزم عمر حیات کو سزائے موت اور 24 لاکھ روپے جرمانے کا حکم

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *