"> جے ایف-17 کے بارے میں گودی میڈیا کا جھوٹی خبریں پھیلانے کا پروپیگنڈا ناکام - HTN Urdu جے ایف-17 کے بارے میں گودی میڈیا کا جھوٹی خبریں پھیلانے کا من گھڑت پروپیگنڈا ناکام
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

جے ایف-17 کے بارے میں گودی میڈیا کا جھوٹی خبریں پھیلانے کا پروپیگنڈا ناکام

پاکستان ائیر فورس خطے میں فلائٹ سیفٹی، آپریشنل تیاریوں اور طیاروں کی دیکھ بھال کے اعلیٰ ترین اور مضبوط ترین معیار برقرار رکھے ہوئے ہے۔
انڈیا کی جھوٹی خبریں

بھارتی "گودی میڈیا" مروجہ صحافتی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جے ایف-17 طیاروں کے گرنے کے جھوٹے خواب دیکھنے اور من گھڑت رپورٹس تیار کرنے میں مصروف ہے

May 20, 2026

اسلام آباد: پاکستان ائیر فورس کے جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت اور بہترین آپریشنل ریکارڈ سے خوفزدہ ہو کر بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر جھوٹی خبروں کی مینوفیکچرنگ فیکٹری کھول لی ہے۔

ہمیشہ کی طرح، بھارتی “گودی میڈیا” مروجہ صحافتی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جے ایف-17 طیاروں کے گرنے کے جھوٹے خواب دیکھنے اور من گھڑت رپورٹس تیار کرنے میں مصروف ہے، جسے دفاعی ماہرین نے یکسر مسترد کرتے ہوئے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

دفاعی ذرائع کے مطابق، پاکستان ائیر فورس خطے میں فلائٹ سیفٹی، آپریشنل تیاریوں اور طیاروں کی دیکھ بھال کے اعلیٰ ترین اور مضبوط ترین معیار برقرار رکھے ہوئے ہے۔ پاک فضائیہ کے پائلٹس دنیا کے بہترین اور انتہائی پیشہ ور جنگجو مانے جاتے ہیں، جن کی فضائی مہارت کا لوہا عالمی سطح پر تسلیم کیا جا چکا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، پاکستان کے ایوی ایشن انجینئرز اور تکنیکی عملہ اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بین الاقوامی مینٹیننس معیارات کے باعث دنیا بھر میں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ جے ایف-17 تھنڈر طیارے نہ صرف پاکستان کے دفاع کا مضبوط ترین ستون ہیں بلکہ بین الاقوامی دفاعی مارکیٹ میں بھی اپنی لاگت اور کارکردگی کے لحاظ سے بہترین پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا یہ حالیہ پروپیگنڈا دراصل اپنی فضائیہ کی ناکامیوں، تکنیکی خرابیوں اور طیاروں کے گرنے کے پے در پے واقعات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی ایک بزدلانہ کوشش ہے۔

بھارتی حکام اور میڈیا کو دوسروں کے محفوظ طیاروں پر نظر رکھنے اور من گھڑت کہانیاں بنانے کے بجائے اپنے رافیل اور سوخوئی-30 طیاروں کی فکر کرنی چاہیے، جنہیں اس وقت دیکھ بھال، تکنیکی مرمت اور گرنے سے بچنے کے لیے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے خلاف ایسی جھوٹی مہمات پہلے بھی ناکام ہوئیں اور اب بھی سچائی کے سامنے ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

دیکھئیے: چکن نیک کی 120 ایکڑ اراضی مرکز کے حوالے؛ مودی حکومت اور اڈانی گٹھ جوڑ پر سوالات

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *