اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کی دھوم، بیروزگار نوجوانوں نے بی جے پی کی مقبولیت کو چیلنج کر دیا

بھارت کے چیف جسٹس کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو کاکروچ کہنے پر جنریشن زی نے انسٹاگرام پر تحریک شروع کر کے صرف چار دن میں مودی کی جماعت بی جے پی کو فالوورز میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارت کے چیف جسٹس کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو کاکروچ کہنے پر جنریشن زی نے انسٹاگرام پر تحریک شروع کر کے صرف چار دن میں مودی کی جماعت بی جے پی کو فالوورز میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی چیف جسٹس کے توہین آمیز الفاظ کے خلاف نوجوانوں نے کاکروچ جنتا پارٹی کو اپنی شناخت بنا لیا ہے۔ امتحانی اسکینڈلز اور بے روزگاری کے ستائے لاکھوں نوجوانوں کا غصہ اب مودی حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

May 22, 2026

بھارت میں مودی حکومت اور مقتدرہ کے خلاف نوجوانوں کی ایک انوکھی اور طاقتور ڈیجیٹل تحریک نے جنم لیا ہے جس نے سیاسی اور سماجی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ بھارت کے چیف جسٹس کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو مبینہ طور پر کاکروچ قرار دیے جانے کے بعد ملک کی جنریشن زی نے اس توہین آمیز لفظ کو احتجاجی ہتھیار اور اپنی نئی شناخت میں بدل دیا ہے۔ نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر باقاعدہ “کاکروچ جنتا پارٹی” کے نام سے ایک مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس نے مقبولیت میں مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بھی پچھاڑ دیا ہے۔

بی جے پی کو شکست

سوشل میڈیا کے لہراتے ہوئے رجحانات کے مطابق اس احتجاجی مہم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ نے انسٹاگرام پر صرف4 دن کے اندر 8.8 ملین (88 لاکھ) فالوورز حاصل کر لیے ہیں، جبکہ اس کے مقابلے میں مودی کی مقتدر حکومتی جماعت بی جے پی کے فالوورز کی تعداد 8.7 ملین (87 لاکھ) پر رکی ہوئی ہے۔ سرکاری وسائل اور بھاری فنڈنگ سے چلنے والے بی جے پی کے ڈیجیٹل نیٹ ورک کے مقابلے میں نوجوانوں کی اس خودساختہ تحریک کی یہ فتح بھارتی سیاست میں ایک غیر معمولی تبدیلی کی مظہر ہے۔

طنز اور حقیقی غصہ

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس ڈیجیٹل مزاح اور طنز کے پیچھے بھارتی نوجوانوں کا وہ حقیقی غصہ اور مایوسی موجود ہے جو طویل عرصے سے مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پنپ رہی تھی۔ بھارت اس وقت 9.9 فیصد کی خطرناک حد تک پہنچی ہوئی نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح، پے در پے امتحانی اسکینڈلز اور تعلیمی بدانتظامی کا شکار ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق، ملک بھر میں 19 سے 25سال کی عمر کے 4 لاکھ سے زائد نوجوان خود کو نظام کی جانب سے مکمل طور پر نظر انداز شدہ اور لاوارث سمجھتے ہیں، جن کے زخموں پر مقتدرہ کے ایسے بیانات نے نمک کا کام کیا ہے۔

حکمران جماعت سے بڑھتا فاصلہ

اس تحریک کے ذریعے کاکروچ جنتا پارٹی نے ثابت کر دیا ہے کہ اب “سست اور بے روزگاروں کی آواز” مودی حکومت کے سرکاری اور درباری میڈیا چینلز سے زیادہ بلند ہو چکی ہے۔ سی جے پی نے نظام کی جانب سے پھینکیں گئے توہین آمیز الفاظ کو اپنی طاقت بنا کر بی جے پی کے روایتی قوم پرستانہ بیانیے کو براہِ راست چیلنج کیا ہے۔

یہ صورتحال مودی حکومت اور ملک کے مستقبل یعنی نوجوان نسل کے درمیان بڑھتے ہوئے گہرے فاصلے اور تضاد کو واضح کرتی ہے، جہاں اب نوجوان روایتی سیاست سے ہٹ کر اپنے حقوق کے لیے ایکا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *