پی ٹی آئی نے کے پی پولیس کو سیاسی کنٹرول میں لانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ مجوزہ ایکٹ 2026 کے تحت اہم اختیارات وزیر اعلیٰ کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔

September 23, 2026

مکران یونیورسٹی میں نئے صوبے کے قیام کی متفقہ حمایت کے بعد نیشنل پارٹی کے رہنما پھلین بلوچ اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔

September 23, 2026

بلوچستان میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کا مطالبہ ایک بار پھر سامنے آ گیا، کوئٹہ کے شہریوں نے بھی حمایت کردی۔

September 23, 2026

تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب ممکنہ مارچ سے قبل ریلی میں مبینہ طور پر اسلحے کے استعمال کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

September 23, 2026

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام، عوامی مسائل کے حل اور نوجوانوں کے مستقبل سے متعلق ایک اہم تجزیاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

September 23, 2026

مکہ معاہدے کے جنرل سیکریٹریٹ کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو سونپ دی گئی۔

September 23, 2026

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت سے آپریشن جاری رہے گا: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ژوب میں مغربی سرحد پر جوانوں کے ساتھ عید منائی اور عزم ظاہر کیا کہ دہشتگردی کے سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت سے آپریشن جاری رہے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ژوب میں مغربی سرحد پر جوانوں کے ساتھ عید منائی اور عزم ظاہر کیا کہ دہشتگردی کے سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت سے آپریشن جاری رہے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ژوب میں مغربی سرحدوں کا دورہ، جوانوں کے ساتھ نمازِ عید کی ادائیگی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ۔

May 27, 2026

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ملک سے دہشتگردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر بلوچستان کے ضلع ژوب میں مغربی سرحدوں پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔ اس موقع پر ملکِ خدا داد پاکستان کے دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ژوب کے دورے کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوئٹہ پہنچے جہاں کور کمانڈر نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کو روایتی اعزاز کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے ملکی سلامتی اور تحفظ کے لیے سرحدوں پر مامور جوانوں کی بے مثال بہادری، ولولے اور قربانیوں کو فردا فردا سراہا۔

اس موقع پر کوئٹہ میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ایسے غیر انسانی اور سفاکانہ اقدامات افواجِ پاکستان یا غیور پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو ہرگز کمزور نہیں کرسکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاست مخالف عناصر اور ان کے پشت پناہوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر فیلڈ مارشل، ایئر چیف اور نیول چیف نے پوری پاکستانی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مخلصانہ مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی نے کے پی پولیس کو سیاسی کنٹرول میں لانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ مجوزہ ایکٹ 2026 کے تحت اہم اختیارات وزیر اعلیٰ کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔

September 23, 2026

مکران یونیورسٹی میں نئے صوبے کے قیام کی متفقہ حمایت کے بعد نیشنل پارٹی کے رہنما پھلین بلوچ اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔

September 23, 2026

بلوچستان میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کا مطالبہ ایک بار پھر سامنے آ گیا، کوئٹہ کے شہریوں نے بھی حمایت کردی۔

September 23, 2026

تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب ممکنہ مارچ سے قبل ریلی میں مبینہ طور پر اسلحے کے استعمال کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

September 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *