بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب اور بروقت انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے روپوش دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا ہے، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
میڈیا آؤٹ لیٹ دی خیبر کرونیکلز کی رپورٹ کے مطابق یہ کاروائی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں فورسز کے پہنچتے ہی وہاں چھپے عناصر نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر جوانوں نے مؤثر جوابی حکمتِ عملی اپنائی۔
دہشت گردوں کی سرگرمیاں
رپورٹ میں سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق بدنامِ زمانہ گروہ فتنہ الہندوستان سے ہے، جو علاقے میں سنگین نوعیت کی تخریب کاری اور جرائم میں ملوث تھے۔
🚨🚨
— The Khyber Chronicles (@TKCkhyber) June 4, 2026
نیوزالرٹ:
پنجگور: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک:
ذرائع کے مطابق پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے بروقت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کےدہشت گردوں کے ٹھکانے پر دھاوا بول دیا
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک… pic.twitter.com/1Au6DxgWvB
یہ عناصر بنیادی طور پر پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے روٹ پر غیر قانونی ناکے لگانے، معصوم مسافروں اور بے گناہ شہریوں سے لوٹ مار کرنے، مقامی لوگوں سے بھتہ خوری اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی سرگرمیوں میں سرگرمِ عمل تھے، جن کا خاتمہ علاقائی امن کے لیے ناگزیر تھا۔
واضح پیغام
اس کامیاب آپریشن کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک واضح اور دوٹوک پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان کے امن، معاشی ترقی اور داخلی استحکام کو نقصان پہنچانے والے دشمنوں کے لیے ملک کے کسی بھی حصے میں کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔
فورسز بلوچستان بالخصوص سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
دیکھیے: افغانستان میں دہشت گردوں کی بڑھتی سرگرمیاں، علاقائی سلامتی کے لیے خطرات