بلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی مشترکہ کارروائی، بڑی مقدار میں شراب اور غیر قانونی ادویات ضبط کر لی گئیں۔

September 23, 2026

داعش خراسان کے سربراہ ثناء اللہ غفاری کی افغانستان کے صوبہ کنڑ میں موجودگی سامنے آئی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی کنڑ کو اس کا ممکنہ ٹھکانہ قرار دیا گیا تھا۔

September 23, 2026

حکام نے تحریک انصاف کے احتجاج کے تناظر میں ہسپتالوں کو بستر خالی کرانے سے متعلق سوشل میڈیا دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مکمل جھوٹ قرار دے دیا۔

September 23, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں افغانستان میں کالعدم تنظیموں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان سے فوری اور قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

September 23, 2026

پاک فوج نے کرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، جبکہ جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بنیں۔

September 23, 2026

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے منشور و قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

September 23, 2026

مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا ہے، افراتفری پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹیں گے: وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ احتجاج پرامن نہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ احتجاج پرامن نہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، حقوق کے نام پر بار بار ریاست کو بند کرنا درست نہیں؛ قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

June 7, 2026

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ حکومت اب بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اگر کہیں بھی قانون ہاتھ میں لیا گیا تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے واضح کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج پرامن نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہندوستان، پاکستان اور کشمیر کا ازلی دشمن ہے جو ہمیشہ ایسے نازک حالات سے فائدہ اٹھانے کی تلاش میں رہتا ہے، اس لیے ہمیں ملک میں ایسی افراتفری پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے جس سے دشمن کو موقع ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے موجودہ نظام کے پیچھے اسلاف کی بے شمار قربانیاں شامل ہیں اور موجودہ تعمیر و ترقی اسی نظام کی مرہونِ منت ہے۔

راجا فیصل ممتاز راٹھور نے حقوق کے نام پر بار بار ریاست کو بند کرنے کے طرزِ عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں عوام کو جس رعایتی نرخ پر آٹا اور بجلی فراہم کی جا رہی ہے، اس کی مثال پاکستان کے کسی دوسرے صوبے میں نہیں ملتی۔

انہوں نے ماضی کی بدامنی کا ذکر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ سابقہ افراتفری کے دوران 14 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے؛ یہ مناسب طریقہ نہیں کہ پہلے لاشیں گریں اور پھر مذاکرات کی میز پر بیٹھا جائے۔

وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے بعض اراکین خود اعتراف کرتے ہیں کہ مطالبات تسلیم ہونے کے بعد بھی وہ لانگ مارچ کریں گے، جو ان کی نیت پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قمر زمان کائرہ نے مذاکرات کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی تھی لیکن کمیٹی نے اسے بھی مسترد کر دیا۔

راجا فیصل ممتاز راٹھور نے مشورہ دیا کہ اگر ایکشن کمیٹی واقعی عوامی مقبولیت رکھتی ہے تو اسے انتخابات میں حصہ لے کر جمہوری طریقے سے خود کو ثابت کرنا چاہیے۔

مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ان نشستوں کو کم کرنے پر آمادہ تھی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی مخصوص نشستوں کے ذریعے نمائندگی دینے کے حق میں ہے، اور اس معاملے کا حل بھی بیٹھ کر نکالا جا سکتا تھا۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ ریاست کے تشخص اور مفادات کے تحفظ کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ مضامین

بلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی مشترکہ کارروائی، بڑی مقدار میں شراب اور غیر قانونی ادویات ضبط کر لی گئیں۔

September 23, 2026

داعش خراسان کے سربراہ ثناء اللہ غفاری کی افغانستان کے صوبہ کنڑ میں موجودگی سامنے آئی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی کنڑ کو اس کا ممکنہ ٹھکانہ قرار دیا گیا تھا۔

September 23, 2026

حکام نے تحریک انصاف کے احتجاج کے تناظر میں ہسپتالوں کو بستر خالی کرانے سے متعلق سوشل میڈیا دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مکمل جھوٹ قرار دے دیا۔

September 23, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں افغانستان میں کالعدم تنظیموں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان سے فوری اور قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

September 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *