ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

ایران نے امریکہ سے مذاکرات کیلئے تین شرائط پیش کردیں، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرانے میں مدد کی پیشکش بھی کردی۔

September 20, 2026

شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی، 12 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی، 12 دہشت گرد ہلاک

واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی دہشت گردی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے مزید 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر دو بڑی کارروائیاں کیں، جن میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اگست کو جاری انسداد دہشت گردی مہم ردالفتنہ-3 کے دوران دونوں آپریشنز کامیابی سے مکمل کیے گئے۔ ان کارروائیوں کا مقصد بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ تھا۔

کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا، جسے دہشت گرد عناصر اپنی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ردالفتنہ کا سلسلہ جاری رہے گا اور بھارتی سرپرستی میں پاکستان کے خلاف دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔

دیکھیے: فتنۃ الخوارج کے خلاف جنگ عظیم دینی فریضہ ہے: مفتی عبد الرحیم

متعلقہ مضامین

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *