بلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی مشترکہ کارروائی، بڑی مقدار میں شراب اور غیر قانونی ادویات ضبط کر لی گئیں۔

September 23, 2026

داعش خراسان کے سربراہ ثناء اللہ غفاری کی افغانستان کے صوبہ کنڑ میں موجودگی سامنے آئی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی کنڑ کو اس کا ممکنہ ٹھکانہ قرار دیا گیا تھا۔

September 23, 2026

حکام نے تحریک انصاف کے احتجاج کے تناظر میں ہسپتالوں کو بستر خالی کرانے سے متعلق سوشل میڈیا دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مکمل جھوٹ قرار دے دیا۔

September 23, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں افغانستان میں کالعدم تنظیموں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان سے فوری اور قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

September 23, 2026

پاک فوج نے کرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، جبکہ جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بنیں۔

September 23, 2026

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے منشور و قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

September 23, 2026

آئینی مسائل کا حل اسمبلی میں ہے، سڑکوں پر نہیں: رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے آزاد کشمیر میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتھہ کلچر اور دھونس سے آئینی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔
رانا ثنااللہ نے آزاد کشمیر میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتھہ کلچر اور دھونس سے آئینی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

مشیرِ وزیراعظم رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم کرنا قربانیوں کی نفی ہے؛ عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج کے ذریعے الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔

June 7, 2026

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی و آئینی بحران پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آزاد کشمیر اسمبلی میں مقیم پاکستان مہاجرین کی نشستیں ختم کردی جائیں تو بھارت اور ہم میں کیا فرق رہ جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان مہاجرین نے تحریکِ آزادیِ کشمیر کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے طریقہ کار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی دھونس اور جتھہ کلچر کے ذریعے اپنے مطالبات منوانا چاہتی ہے جو کہ ممکن نہیں۔

انہوں نے کمیٹی کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمر نذیر کشمیری کا یہ بیان کہ مطالبات تسلیم ہونے پر بھی 9 جون کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا اس بات کی زندہ مثال ہے کہ ان کا مقصد صرف انتشار پھیلانا ہے۔

مشیرِ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئینی معاملات ہمیشہ اسمبلی کے اندر ہی حل ہو سکتے ہیں، حکومت نے اس سلسلے میں آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائی لیکن ایکشن کمیٹی نے اس کا بائیکاٹ کر دیا۔ انہوں نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایکشن کمیٹی کو ہونے والی فنڈنگ کے ذرائع کا اچھی طرح علم ہے۔

ان سے لانگ مارچ مؤخر کرنے اور انتخابات تک انتظار کرنے کی اپیل کی گئی تھی، تاہم انہوں نے صاف کہہ دیا کہ وہ کسی صورت آزاد کشمیر میں الیکشن ہونے ہی نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کے مطالبے پر 9 جون کو مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے وفاق سے سیکیورٹی فورسز طلب کر لی ہیں جس کے بعد خطے میں حالات کشیدہ ہیں۔

اس نازک صورتحال کے پیشِ نظر سول سوسائٹی اور وکلا برادری نے حکومت اور ایکشن کمیٹی دونوں کو مشورہ دیا ہے کہ تصادم کسی مسئلے کا حل نہیں، اس لیے اب بھی وقت ہے کہ مذاکرات کے ذریعے بحران کا پرامن حل نکالا جائے۔

متعلقہ مضامین

بلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی مشترکہ کارروائی، بڑی مقدار میں شراب اور غیر قانونی ادویات ضبط کر لی گئیں۔

September 23, 2026

داعش خراسان کے سربراہ ثناء اللہ غفاری کی افغانستان کے صوبہ کنڑ میں موجودگی سامنے آئی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی کنڑ کو اس کا ممکنہ ٹھکانہ قرار دیا گیا تھا۔

September 23, 2026

حکام نے تحریک انصاف کے احتجاج کے تناظر میں ہسپتالوں کو بستر خالی کرانے سے متعلق سوشل میڈیا دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مکمل جھوٹ قرار دے دیا۔

September 23, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں افغانستان میں کالعدم تنظیموں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان سے فوری اور قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

September 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *