پاک فوج نے کرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، جبکہ جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بنیں۔

September 23, 2026

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے منشور و قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

September 23, 2026

سعودی عرب کے 96ویں قومی دن پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان، محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔

September 23, 2026

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہو سکتا، یہ پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے: عالمی رپورٹ

فرانسیسی جریدے لی موند نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو جنوبی ایشیا کی آبی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے پاکستانی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے مسائل عالمی سطح پر اجاگر کر دیے۔
فرانسیسی جریدے لی موند نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو جنوبی ایشیا کی آبی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے پاکستانی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے مسائل عالمی سطح پر اجاگر کر دیے۔

فرانسیسی جریدے لی موند نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو آبی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی اقدام بین الاقوامی دریائی قوانین کی خلاف ورزی ہوگا۔

June 8, 2026

فرانس کے معتبر اور عالمی شہرت یافتہ جریدے لی مون نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس تاریخی معاہدے کی یکطرفہ معطلی یا اس میں کسی بھی قسم کی مداخلت جنوبی ایشیا میں آبی سلامتی کے لیے ایک انتہائی خطرناک اور تباہ کن موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔

جریدے نے اپنی خصوصی رپورٹ میں پاکستانی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی آواز کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے ہوئے خطے کے بگڑتے ہوئے موسمیاتی اور جغرافیائی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فرانسیسی جریدے کی رپورٹ کے مطابق سنہ 1960 میں طے پانے والا سندھ طاس معاہدہ ایک جامع بین الاقوامی دستاویز ہے، جسے کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کر سکتا۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ سندھ طاس کا پورا آبی نظام پاکستان کی زرعی معیشت، صنعتی شعبے اور کروڑوں کی آبادی کی بقا کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ اگر اس نظام میں کسی بھی قسم کا تعطل پیدا کیا گیا تو اس کے براہِ راست اثرات پاکستان کی غذائی اور معاشی سلامتی پر مرتب ہوں گے۔

لی موند نے بھارتی حکومت کے حالیہ رویوں اور بیانات کے تناظر میں لکھا ہے کہ نئی دہلی کا کوئی بھی ایسا اقدام جو معاہدے کی روح کے منافی ہو، بین الاقوامی دریائی قوانین اور نچلے بہاؤ کے ممالک کے حقوق کے لیے ایک انتہائی خطرناک مثال بن جائے گا۔

اس طرح کا کوئی بھی قدم نہ صرف خطے کے امن کو داؤ پر لگا دے گا بلکہ عالمی سطح پر پانی کے منصفانہ استعمال کے اصولوں کو بھی شدید نقصان پہنچائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کی اس اہم رپورٹ کے بعد عالمی سفارتی محاذ پر پاکستان کا مؤقف اخلاقی اور قانونی طور پر مزید مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔

پاکستان طویل عرصے سے یہ مؤقف اپناتا آیا ہے کہ پانی ایک بنیادی انسانی ضرورت ہے، جسے کسی بھی صورت میں جنگ، سیاسی دباؤ، یا اسٹریٹجک انتقام کا ذریعہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ فرانسیسی جریدے کی یہ رپورٹ عالمی برادری کی توجہ اس حساس معاملے کی طرف مبذول کرانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

پاک فوج نے کرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، جبکہ جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بنیں۔

September 23, 2026

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے منشور و قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

September 23, 2026

سعودی عرب کے 96ویں قومی دن پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان، محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔

September 23, 2026

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *