سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

گلگت بلتستان انتخابات: پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے انتخابی شفافیت کے لیے تمام پریذائیڈنگ آفیسران کو پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی مصدقہ نقل لازماً فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے انتخابی شفافیت کے لیے تمام پریذائیڈنگ آفیسران کو پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی مصدقہ نقل لازماً فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت تمام ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ آفیسران کو پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 فراہم کرنے کا پابند بنا دیا۔

June 8, 2026

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے خطے میں انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدارانہ اور شکوک و شبہات سے بالاتر بنانے کے لیے ایک اہم اور اصولی فیصلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے تمام 24 حلقہ جاتِ انتخاب کے ریٹرننگ آفیسران کو ہنگامی اور سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کا مقصد پولنگ کے دن نتائج کی تیاری کے مرحلے کو قانون کے مطابق بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے تمام ریٹرننگ آفیسران کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقہ ہائے انتخاب کے تمام پریذائیڈنگ آفیسران تک یہ احکامات فوری طور پر پہنچائیں۔

ان احکامات کے تحت پولنگ اسٹیشن پر موجود تمام امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کو فارم-45 (نتیجہ شمار کی ایک ایک مصدقہ نقل لازماً فراہم کی جائے گی۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ قانونی عمل الیکشن ایکٹ 2017 اور الیکشن رولز 2017 کی متعلقہ دفعات کے عین مطابق ہے، جس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فارم 45 کی بروقت اور قانون کے مطابق فراہمی سے انتخابی عمل میں شفافیت برقرار رہے گی اور نتائج کی ترسیل و اعلان کے تمام مراحل بغیر کسی تنازع اور خوش اسلوبی کے مکمل ہو سکیں گے۔

اعلامیے کے آخر میں تمام ریٹرننگ آفیسران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ بالا ہدایات پر اس کی حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *