ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے منشور و قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

September 23, 2026

سعودی عرب کے 96ویں قومی دن پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان، محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔

September 23, 2026

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید

مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔
مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاکستانی کشمیر کے شہر مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

June 10, 2026

کشمیر: مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر بدھ کے روز مظفرآباد کے قریب اڑان بھرتے ہی فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام فوجی اہلکار حادثے میں شہید ہو چکے ہیں اور کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔ تاہم، سرکاری بیان میں شہدا کی حتمی تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں جنہوں نے امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا۔ فوج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ حادثے کی اصل تکنیکی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ آف انکوائری قائم کر دیا گیا ہے جو واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا۔

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر احمد نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مظفرآباد میں ہیلی کاپٹر گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے اور وہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے خود موقع پر جا رہے ہیں۔

اس اندوہناک حادثے پر چیف آف آرمی سٹاف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور پاک فوج کے تمام افسران و جوانوں نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے منشور و قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

September 23, 2026

سعودی عرب کے 96ویں قومی دن پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان، محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔

September 23, 2026

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *