مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ، آزاد کشمیر سے موازنہ حقائق کے منافی ہے: دفترِ خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے آزاد کشمیر سے متعلق دیے گئے بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے درمیان کسی بھی قسم کے موازنے کو باطل قرار دیا ہے۔
پاکستان نے بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے آزاد کشمیر سے متعلق دیے گئے بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے درمیان کسی بھی قسم کے موازنے کو باطل قرار دیا ہے۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کا جھوٹا موازنہ یکسر مسترد کرتے ہوئے بھارتی وزارتِ خارجہ کے ریمارکس کو باطل قرار دے دیا۔

June 11, 2026

اسلام آباد، ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارتی وزارتِ خارجہ کے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق ریمارکس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر اور آزاد جموں و کشمیر کے درمیان کسی بھی قسم کا جھوٹا موازنہ قائم کرنا سراسر گمراہ کن اور حقیقت کے منافی ہے۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندراسی نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بھارتی بیانیے کا مضبوطی سے جواب دیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دونوں خطوں کی صورتحال کو یکساں رنگ دینے کی کوششوں کی کوئی قانونی یا اخلاقی حیثیت نہیں ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں کے غیور عوام کو جبری تسلط کا سامنا ہے۔

مسائل کا حل

ترجمان دفترِ خارجہ نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید واضح کیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والے تمام تر انتظامی، معاشی یا عوامی نوعیت کے مسائل کو مکمل طور پر جمہوری فریم ورک کے تحت حل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ آزاد کشمیر میں قانون کی حکمرانی اور جمہوری روایات کے مطابق معاملات کو ایڈریس کیا جاتا ہے، جس کا بھارتی تسلط کے تحت سسکتے مقبوضہ کشمیر سے کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *